Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ کی عمانی بندرگاہ پر حملے کی مذمت، یورپی کمیشن کی صدر کا بھی رابطہ

عمانی ہم منصب سے رابطے میں خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعرات کو عمان کے ہم منصب بدر بن حمد بن حمود البوسعیدی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران شہزادہ فیصل بن کمیش فرحان نے صلالہ بندرگاہ پر ایران کے صریح حملے کی شدید مذمت کی، عمان کے برادر عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ’ مملکت، عمان کی سلامتی اور شہریوں کے تحفظ کے لیے کسی بھی اقدام کی حمایت میں اپنی تمام تر صلاحیتیں اس کے اختیار میں دینے کو تیار ہے۔‘
دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی صورتحال، بین الاقوامی سلامتی اور استحکام پر اس کے اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر خارجہ سے یورپی یونین کی خارجہ امور اور سکیورٹی پالیسی کی اعلی نمائندہ اور یورپی کمیشن کی صدر کاجا لیس نے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
رابطے کے دوران خطے کی صورتحال اور اس سے نمنٹے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بات کی گئی۔

 

شیئر: