Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں ’بِیگننگز آف سعودی آرٹ موومنٹ‘نمائش، روایتی رقص میں لوگوں کی دلچسپی

نمائش کا اہم پہلو العرضہ کی پرفارمنس ہے (فوٹو: ایس پی اے)
’بِیگننگز آف سعودی آرٹ موومنٹ‘ نامی نمائش جس کا اہتمام سعودی ’تھیئٹر اینڈ پرفارمنگ آرٹس کمیشن‘ نے کیا ہے، لائیو پرفامنسز دیکھنے کے لیے آنے والوں کو ابتدا ہی سے بہت بڑی تعداد میں اپنی جانب متوجہ کر رہی ہے۔
نمائش کے دوران کو پیش کی جانے والی پرفارمنسسز میں فن کی روایتی اصناف میں خاص دلچپسی کا اظہار ہو رہا ہے اور ان کا ایک اہم پہلو العرضہ کی پرفارمنس ہے۔ یہ روایتی پرفارمنس، عموماً نجد سے منسُوب ہے جو سعودی ورثے کا ایک اہم حصہ ہے اور اس میں شاعری، ڈھول اور ڈرمنگ کے ساتھ ساتھ تلوار اٹھا کر رقص کیا جاتا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق نمائش میں جاری اِن پرفارمنسسز کا مقصد، پرفارمنگ آرٹس کو مملکت کی جدید فنی تاریخ سے جوڑ کر دیکھنے والوں کے تجربے کو خوبیوں سے مزین کرنا اور اِس کی قدر میں اضافہ کرنا ہے۔
ریاض میوزیم میں ہونے والی اس نمائش کے ذریعے سنہ 1960 سے 1980 کی دہائی تک کیے جانے والے 250 سے زیادہ بنیادی نوعیت کے کاموں کو لوگوں کی نگاہوں کے سامنے لانا ہے۔
جبکہ لائیو سیکشن، آج کے زمانے کے ثقافتی ماحول اور فضا کے اندر رہتے ہوئے، سعودی میراث کی نیرنگی اور تنوع کے لیے بھر پور توجہ حاصل کر رہے ہیں۔
نمائش دیکھنے کے شوقین افراد 11 اپریل تک ریاض میوزم میں آ کر اس نمائش کے مختلف پہلوؤں سے حظ حاصل کر سکتے ہیں۔

شیئر: