بارش کے بعد موسم خوشگوار، شہریوں کا پکنک کے لیے رفحا کا رخ
رفحا میں ہونے والی حالیہ بارشوں نے شہر سے جنوب کی جانب 25 کلومیٹر دور واقع تاریخی گاؤں زبالا کے قدرتی میدانوں میں نئی جان ڈال دی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ علاقہ اس موسم میں سرسبز مناظر میں تبدیل ہوگیا ہے جس کے باعث کھلے پکنک ایریا کی جانب شہریوں کی بڑی تعداد رخ کر رہی ہے۔
فیملیز اور وزیٹرز خوبصورت موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے آ رہے ہیں۔ خاص طور پر دلکش میدان اور خوبصورت سبزہ آؤٹ ڈور سرگرمیوں کے لیے اہمیت اختیار کر چکا ہے۔
اس علاقے میں ہر کسی کی پسند کے مطابق قدرتی ماحول پایا جاتا ہے۔
بارش کی وجہ بننے والے خوبصورت مناظر اور موزوں درجہ حرارت کی وجہ سے سیاح میدانوں اور کھلے ماحول میں گھوم پھر رہے ہیں۔
پکنک منانے والے کئی افراد کا کہنا ہے کہ بہتر موسم اور پھیلے ہوئے سبزے کی وجہ سے گھر سے باہر کی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔ اس سے فیملی کے ساتھ پرسکون قدرتی ماحول میں بہترین وقت گزارنے کی خواہش بڑھتی ہے۔
