Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں موسم خوشگوار، ساحلوں کی رونق میں اضافہ

جدہ میں معتدل موسم اور ٹھنڈی ہواؤں کی وجہ سے مقامی شہری اور سیاح ساحلوں کی طرف کھنچے چلے آ رہے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق جدہ کے مشہور ساحلی مقامات جیسے روشن واٹر فرنٹ، جنوبی ابحر اور السیف بِیچ پر سیاحوں کی بڑی تعداد امڈ آئی ہے جہاں مختلف تفریحی مشاغل میں فیملیز اور سیاح حصہ لے رہے ہیں۔
جدہ کا ساحل اس کا اہم سیاحتی اثاثہ ہے۔ صاف پانی، نرم ریت اور خوبصورت نظارے اسے سیاحوں کے لیے اہم مقام بنا دیتے ہیں۔ ایسے سیاح جو قدرتی نظاروں کو جدید انفراسٹراکچر کے امتزاج کے ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں۔
ساحل اور واٹرفرنٹ کئی تفریح کی سرگرمیوں اور واٹر سپورٹس کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ سرسبز نظاروں اور واک کے لیے مختص راستوں پر گہما گہمی بھی رہتی ہے۔
اس کے علاوہ کھیل کے میدان اور بچوں کے پلے ایریا بھی موجود ہیں۔ 

شیئر: