Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

النخیل پارک: حقل کمشنری میں قدرتی حسن سے مالا مال ساحلی سیاحتی مقام

یہ پارک ریجن میں سیاحتی حوالے سے قدرتی حسن سے مالا مال ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شمال مغرب میں واقع حقل کمشنری کا النخیل پارک عید الفطر کی تعطیلات میں وزیٹرز کی توجہ کا مرکز رہا۔
تعطیلات کے دوران فیملیز کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا جس سے مملکت کے ابھرتے ہوئے ساحلی سیاحتی مقام کے طور پر حقل کمشنری کی پوزیشن مضبوط ہوئی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق تبوک شہر سے تقریباً 220 کلومیٹر مملکت کے انتہائی شمال مغربی کنارے پر واقع، یہ پارک ریجن میں سیاحت کے لیے اہم  ہے جو قدرتی حسن سے مالا مال ہے۔
یہاں سر سبز مقامات، سائیکلنگ ٹریک، واک ویز اور ایک پینورامک نظاروں کے ساتھ قدرتی ساحل موجود ہیں۔
 سبزہ زاروں کے درمیان بل کھاتے راستے اور پگڈنڈیاں ساحلی نظاروں کی خوبصورتی میں بے پناہ اضافہ کر دیتی ہیں۔

یہاں آنے والوں کا کہنا ہے کہ قطار در قطار لگے بلند و بالا کھجور کے درخت، تازگی بخش سمندری ہوا اور پرسکون ماحول اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔‘
النخیل پارک میں بچوں کی تفریح کا بھی خصوصی اہتمام ہے۔ وسیع رقبے کو کار پارک کے لیے مخصوص کیا گیا ہے۔

پہاڑوں، ساحلی پٹیوں اور پارکوں نے حقل کمشنری کو ایک نایاب سیاحتی منزل بنا دیا ہے جہاں صحرا، سمندر اور بین الاقوامی جغرافیہ آپس میں ملتے ہیں۔

 

شیئر: