Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں بِلڈ ایکس 2026 کا پانچواں ایڈیشن، ڈیجیٹل ریئل اسٹیٹ مارکیٹنگ پر گفتگو

مکہ بلڈیکس نمائش کے دوسرے دن جمعرات کو، جو تعمیرات، ریئل اسٹیٹ اور ہوٹلنگ کے شعبوں میں ایک خصوصی نمائش ہے، میں تعمیرات، عمارت سازی اور شہری ترقی کے شعبوں میں معروف قومی، علاقائی اور بین الاقوامی کمپنیوں کی شرکت کے ساتھ مختلف سیشنز اور ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا جو مکہ چیمبر ایکزیبیشن اور ایونٹس سینٹر میں منعقد ہوئی۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ورکشاپس میں ڈیجیٹل ریئل اسٹیٹ مارکیٹنگ اور اس کی اہمیت پر بات کی گئی۔
 سعودی عرب میں ریئل اسٹیٹ مارکیٹنگ کے فوائد، کامیاب مارکیٹنگ کے اہم ستون اور اور مارکیٹنگ اور مقامی مواد کی تیاری میں مصنوعی ذہانت کے ٹولز کے استعمال پر روشنی ڈالی گئی۔
ساتھ ہی، رکے ہوئے منصوبوں کے چیلنجز، تاخیر کی وجوہات کا تجزیہ، عملی حل پیش کرنا اور فراہمی کے معیار کو بہتر بنانے کے طریقے بھی زیر بحث آئے۔
بدھ کو ​مکہ مکرمہ میں تعمیرات، ریئل اسٹیٹ اور ہوٹلنگ سیکٹر کی نمائش بِلڈ ایکس 2026 کا پانچویں ایڈیشن شروع ہوا تھا۔
مکہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز ایگزیبیشن سینٹر میں شروع ہونے والی نمائش میں تعمیرات اور شہری ترقی کے شعبے سے تعلق رکھنے والی مقامی، علاقائی اورعالمی کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔
نمائش ایک خصوصی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتی ہے جو سرمایہ کاروں، ریئل اسٹیٹ ڈویلپرز، انجینیئرز، کنسلٹنٹس اور تعمیرات کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین کو یکجا کرتی ہے۔

اس کا مقصد شراکت داری کو فروغ دینا، علم کے تبادلے میں سہولت اور اس شعبے میں ہونے والی انوویشن کو سامنے لانا ہے۔ یہ نمائش ریئل اسٹیٹ کی ترقی سے متعلق مصنوعات، خدمات اور تیکنیکی حل کی ایک وسیع رینج پیش کرتی ہے۔
آرکیٹیکچرل ڈیزائن، جدید تعمیرات اور سمارٹ بلڈنگ ٹیکنالوجی کے ساتھ جدید ترین ہاسپیلیٹی سلوشنز کو بھی نمایاں کرتی ہے۔
نمائش میں جدید شہری منصوبوں سے متعلق ہوٹلنگ کے شعبے میں ماڈرن طریقوں کو بھی سامنے لایا جائے گا۔
تعمیرات اور شہری ترقی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کیا جائے گا جو مملکت کے وژن 2030 کے اہداف میں شامل ہے۔

اس میں سعودی عرب کے میگا پروجیکٹس کو بھی اجاگر کیا جائے گا جس کا مقصد انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنا، معیار زندگی کو بڑھانا اور عالمی معیار کے مطابق شہری ماحول کو بہتر بنانا ہے۔
یہ نمائش پروفیشنل میٹنگز اور ڈائیلاگ سیشنز کے ذریعے سٹیک ہولڈرز کے لیے ایک انٹرایکٹیو پلیٹ فارم  بھی فراہم کرتی ہے۔ 

 

شیئر: