ریاض کے میئر اور جاپان کے سفیر کی ملاقات، ایکسپو 2030 پر تبادلۂ خیال
جمعرات 15 جنوری 2026 8:33
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اہم شعبوں پر بات چیت کی گئی (فوٹو: ایس پی اے)
ریاض ریجن کے میئر شہزادہ ڈاکٹر فیصل بن عبدالعزیز بن عیاف نے سعودی عرب میں جاپانی سفیر یاسوناری مورینو اور ان کے وفد سے ملاقات کی۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق بدھ کو اس ملاقات میں ایکسپو 2030 ریاض کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر طلال المری بھی شریک ہوئے۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اہم شعبوں پر بات چیت کی گئی۔

ریاض کے میئر نے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا اور اس بات کا ذکر کیا کہ مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان مستقل ہم آہنگی اور بڑھتا ہوا تعاون ان تعلقات کی خاصیت ہے۔
اس ملاقات میں ریاض ایکسپو 2030 پر بھی بات ہوئی اور اس بات پر زور دیا گیا کہ دونوں طرف ماہرین تجربات کا تبادلہ کریں اور بین الاقوامی تجربے سے مستقبل کی ترقی اور تعاون کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔