امریکی ڈیڈ لائن سے قبل دوحہ میں دھماکوں کی آوازیں، شارجہ میں دو پاکستانی زخمی
امارات کا کہنا ہے وہ میزائل اور ڈرون حملوں سے نمنٹ رہا ہے ( فائل فوٹو: اے ایف پی)
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منگل کی شام دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، جبکہ متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ’ فضائی دفاعی نظام خطرات سے نمنٹ رہا ہے۔‘
دوحہ میں اے ایف پی کے مطابق اس کے نامہ نگاروں نے امریکی ڈیڈ لائن سے چند گھنٹے قبل کئی دھماکوں کی آوازیں سنی ہیں۔
امارات کے وزارت دفاع نے ایکس اکاونٹ پر بیان میں کہا’ امارات کا فضائی دفاعی نظام اس وقت ایران کی جانب سے کیے جانے والے میزائل اور ڈرون حملوں سے نمنٹ رہا ہے۔‘
اس سے قبل شارجہ میں بیلسٹک میزائل کے ذریعے وسطی علاقے میں تھریا ٹیلی کمیونیکیشنز کمپنی کی ایک انتظامی عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔
واقعے میں دو پاکستانی شہری زخمی ہوئے،انہیں علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
اماراتی وزارت دفاع کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے منگل کو ایک بیلسٹک میزائل اور گیارہ ڈرون کو راستے میں روک لیا۔
ایرانی حملوں کے آغاز سے اب تک 520 بیلسٹک میزائل، 26 کروز میزائل اور دو ہزار 221 ڈرون کو روگا گیا ہے۔
