Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے انٹیلی جنس سربراہ مجید خادمی امریکی و اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاک

مجید خادمی 2025 میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے انٹیلی جنس سربراہ مقرر ہوئے (تصویر: عرب نیوز)
ایرانی میڈیا نے پاسدارانِ انقلاب کے حوالے سے یہ خبر دی ہے کہ ایران کے پاسدارانِ انقلاب کے انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ مجید خادمی پیر کے روز ایک امریکی اسرائیلی حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔
مجید خادمی نے سنہ 2025 میں اپنے پیش رو کی ہلاکت کے بعد اس عہدے کا چارج سنبھالا تھا اور وہ حالیہ امریکی اسرائیلی فضائی حملوں میں ہلاک ہونے والی نمایاں ایرانی شخصیت ہیں۔
انہوں نے دہائیوں تک انٹیلی جنس اور انسدادِ جاسوسی کے شعبوں میں خدمات انجام دیں اور اس دوران ایران کے سکیورٹی نظام میں ترقی کرتے ہوئے اعلیٰ مقام حاصل کیا۔
مجید خادمی اپنی تقرری سے قبل پاسدارانِ انقلاب کے انٹیلی جنس پروٹیکشن آرگنائزیشن کے سربراہ تھے، جو اندرونی نگرانی اور انسدادِ جاسوسی کا ذمہ دار ادارہ ہے، جب کہ وہ ایران کی وزارتِ دفاع میں بھی اہم عہدوں پر فائز رہ چکے تھے۔
پاسدارانِ انقلاب کا انٹیلی جنس کا ادارہ ایران کے طاقتور ترین سکیورٹی اداروں میں سے ایک ہے، جو بیرونی اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کے لیے اندرونی نگرانی میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے، اور اکثر سویلین انٹیلی جنس وزارت کے ساتھ متوازی طور پر کام کرتا ہے۔
 

شیئر: