جیفری ایپسٹین سے میرا کبھی کوئی تعلق نہیں رہا: میلانیا ٹرمپ
جیفری ایپسٹین سے میرا کبھی کوئی تعلق نہیں رہا: میلانیا ٹرمپ
جمعہ 10 اپریل 2026 7:22
جیفری ایپسٹین اور ان کی ساتھ گیلین میکسویل کو جنسی جرائم لے الزامات میں سزا سنائی گئی (فوٹو: اے ایف پی)
امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے جنسی جرائم میں سزایافتہ جیفری ایپسٹین سے کبھی اور کسی قسم کے تعلق کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹے دعوے کر کے بدنام کیا جا رہا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق میلانیا ٹرمپ نے جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں خطاب کے دوران کہا کہ ’مجھے ناپسندیدہ شخص جیفری ایپسٹین سے جوڑنے والے جھوٹ کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے۔‘
انہوں نے واضح کیا کہ ان کا کبھی ایپسٹین یا ان کی ساتھی گیلین میکسویل کے ساتھ کبھی کوئی تعلق نہیں رہا، بس معمولی خط و کتابت ہوئی تھی۔
ان کے مطابق ’میری کبھی جیفری ایپسٹین سے دوستی نہیں رہی، مجھے اور ڈونلڈ ٹرمپ کو کبھی کبھار ان پارٹیوں میں مدعو کیا جاتا تھا جہاں ایپسٹیشن بھی ہوتا تھا، میں واضح کرنا چاہتی ہوں کہ میرا ایپسٹین یا میکسویل کے ساتھ کوئی تعلق نہیں تھا۔‘
ایسے کوئی شواہد سامنے آ چکے ہیں کہ جیفری ایپسٹین کے کئی نمایاں شخصیات سے تعلقات تھے جن میں سیاست دان اور کاروباری افراد شامل ہیں جبکہ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ صدارت میں آنے سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ کا بھی ان کے ساتھ تعلق رہا۔
جیفری ایپسٹین کو 2008 میں جنسی جرائم اور اس سے متعلق کاروبار چلانے کا ذمہ دار قرار دیا گیا تھا۔
ان کو 2019 میں جنسی جرائم کے لیے نابالغوں کی سمگلنگ کے الزامات میں دوبارہ گرفتار کیا گیا تھا، جس کے کچھ عرصے بعد وہ جیل کے سیل میں مردہ پائے گئے اور ان کی موت کو خودکشی قرار دیا گیا تھا۔
امریکی محکمہ اںصاف کی جانب سے جاری کی گئی ایپسٹین فائلز میں خاتون اول کا نام شامل ہے اور اس بارے میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے 2002 میں میسکویل کو ای میل کی جس میں ایپسٹین کے بارے میں کسی میگزین کے ٹکڑے کا ذکر ہے۔
ایپسٹین فائلز میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام سامنے آیا تھا (فوٹو: اے ایف پی)
رپورٹ میں لکھا گیا کہ ’آپ بہت اچھی لگ رہی ہیں۔‘
میلانیا ٹرمپ کے مطابق ’میں ایپسٹین کے متاثرین میں سے نہیں۔‘
انہوں نے کانگریس سے مطالبہ کیا کہ ایپسٹین سے متاثرہ خواتین کے لیے ایک عوامی سماعت کا اہتمام کیا جائے جس میں ان کو مرکزی حیثیت دی جائے۔
علاوہ ازیں ایپسٹین کے معاملے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کے ساتھ تعلق 2000 کی دہائی کے وسط میں ختم ہو گیا تھا اور ان کو معلوم نہیں تھا کہ وہ جنسی استحصال میں ملوث ہیں۔
محکمہ انصاف کی جانب سے پہلے جاری کی گئی فائلز سے پتہ چلتا ہے کہ صدر ٹرمپ نے 90 کی دہائی میں ایپسٹین کے طیارے پر کئی بار سفر کیا، تاہم صدر ٹرمپ اس کی تردید کر چکے ہیں۔