Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ایپل‘ کا سب سے بڑا کیمرا اپگریڈ: آئی فون 18 پرو میکس کا ڈیزائن کیسا ہو گا؟

’آئی فون 18 پرو میکس‘ میں نیا اے20 پرو چپ اور سی ٹو موڈیم استعمال کیا جائے گا (فوٹو: سی نیٹ)
مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ’ایپل‘ نے اپنے آنے والے فلیگ شپ سمارٹ فون ’آئی فون 18 پرو میکس‘ کے ذریعے ایک بڑا تکنیکی قدم اٹھا لیا ہے۔
’گیکی گیجٹس‘ کے مطابق جدید کیمرا ٹیکنالوجی، بہتر بیٹری پرفارمنس اور نئی کنیکٹیویٹی فیچرز کے ساتھ یہ ڈیوائس صارفین کو ایک منفرد تجربہ دینے کے لیے تیار کی گئی ہے۔

نئی لانچ حکمت عملی

’ایپل‘ نے اس بار اپنی پراڈکٹ لانچ کرنے کی حکمت عملی میں بھی بڑی تبدیلی کی ہے۔
’آئی فون 18‘ کو موسم بہار میں متعارف کروایا جائے گا، جبکہ پرو اور پرو میکس ماڈلز روایتی طور پر ستمبر میں لانچ ہوں گے۔
اس کے علاوہ کمپنی دسمبر میں اپنا پہلا فولڈ ایبل آئی فون بھی پیش کرنے کی تیاری کر رہی ہے، جس سے وہ فولڈ ایبل مارکیٹ میں داخل ہو جائے گی۔

کیمرا ٹیکنالوجی میں انقلاب

’آئی فون 18 پرو میکس‘ کا سب سے نمایاں فیچر اس کا جدید کیمرا سسٹم ہوگا۔ اس میں ویری ایبل اپرچر متوقع ہے جو کم روشنی میں بہتر کارکردگی اور ڈیپتھ کنٹرول فراہم کرتا ہے۔
اس کے علاوہ 42 میگا پکسل فرنٹ کیمرا سیلفیز اور ویڈیو کالز کو مزید واضح بنائے گا، جبکہ پیریسکوپ زوم لینس کے ذریعے 10 ایکس آپٹیکل زوم ممکن ہو سکے گا۔

ڈیزائن میں جدت

’ایپل‘ نے ڈیزائن میں بھی باریک لیکن مؤثر تبدیلیاں متوقع ہیں۔
ڈائنامک آئی لینڈ کو مزید چھوٹا کیا جائے گا تاکہ سکرین زیادہ کشادہ محسوس ہو۔ پتلے بیزلز کے ساتھ فون کو جدید اور سٹائلش لُک ہو گی۔

’آئی فون 18 پرو میکس‘ کا ایک اہم فیچر ریئل ٹائم سیٹلائٹ کمیونیکیشن ہو گا (فوٹو: گیکی گیجٹس)

کارکردگی اور بیٹری

اس ڈیوائس میں نیا اے20 پرو چپ اور سی ٹو موڈیم استعمال کیا جائے گا، جو تیز رفتار کارکردگی اور بہتر توانائی بچت فراہم کرتے ہیں۔ اگرچہ بیٹری کی گنجائش تقریباً پہلے جیسی ہی متوقع ہے، لیکن اس کی کارکردگی پہلے سے زیادہ بہتر ہو گی۔

کنیکٹیویٹی میں بڑی پیش رفت

’آئی فون 18 پرو میکس‘ کا ایک اہم فیچر ریئل ٹائم سیٹلائٹ کمیونیکیشن ہو گا، جس کے ذریعے صارفین دور دراز علاقوں میں بھی کال اور ڈیٹا سروس استعمال کر سکیں گے۔
یہ فیچر خاص طور پر ایمرجنسی اور آؤٹ ڈور حالات میں انتہائی مفید ثابت ہوگا۔
مجموعی طور پر، ’آئی فون 18 پرو میکس‘ نہ صرف کیمرا بلکہ کارکردگی، ڈیزائن اور کنیکٹیویٹی کے حوالے سے بھی ایک بڑا اپگریڈ ثابت ہو سکتا ہے جو سمارٹ فون مارکیٹ میں ’ایپل‘ کی برتری کو مزید مضبوط کرے گا۔

شیئر: