امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے پاکستان میں تسلیم شدہ ڈسٹری بیوٹر مرسینٹائل نے آئی فون 17 سیریز کی باضابطہ قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔
پیر کو مرسینٹائل نے اپنی ویب سائٹ پر آئی فون 17 سیریز کے تمام نئے فونز کی قیمتوں کا اعلان کیا۔
مرسینٹائل کے مطابق آئی فون 17 پرو کی قیمت 5 لاکھ 20 ہزار 500 پاکستانی روپے سے شروع ہو رہی ہے جو ون ٹیرا بائٹ ویرینٹ کے لیے 6 لاکھ 86 ہزار 500 تک جاتی ہے۔
مزید پڑھیں
-
ایپل اپنا پہلا فولڈ ایبل آئی فون کب متعارف کروائے گا؟Node ID: 893418
آئی فون 17 پرو میکس کے 256 جی بی ویرینٹ کی قیمت 5 لاکھ 65 ہزار 500 روپے مختص کی گئی ہے۔ 17 پرو میکس کا 512 جی بی ویرینٹ 6 لاکھ 48 ہزار 500، 1 ٹیرا بائٹ ویرینٹ 7 لاکھ 32 ہزار روپے اور 2 ٹیرابائٹ 8 لاکھ 98 ہزار 500 روپے کا ہے۔
دوسری جانب سٹینڈرڈ آئی فون 17 کی قیمت 3 لاکھ 99 ہزار سے شروع ہو کر 4 لاکھ 82 ہزار 500 تک جاتی ہے۔
آئی فون ایئر کی قیمت 4 لاکھ 80 ہزار روپے سے شروع ہو رہی ہے جو سٹوریج ویرینٹ کے حساب سے 6 لاکھ 46 ہزار 500 روپے تک جاتی ہے۔

ایپل نے اب تک پاکستان میں اپنا کوئی آفیشل سٹور نہیں کھولا تاہم مرسینٹائل کمپنی پاکستان میں ایپل کی مصنوعات کی ترسیل کے لیے مختص کی گئی ہے۔ مرسینٹائل کے بعد اب جی نیکسٹ جیسی مزید نئی کمپنیاں بھی پاکستان میں آئی فونز کی باضابطہ ترسیل کرتی ہیں، تاحال ان کمپنیوں نے اپنی قیمتوں کا اعلان نہیں کیا۔
مرسینٹائل کی جانب سے پاکستان میں سیل کیے جانے والے آئی فونز فیزیکل پلس ای سیم ماڈلز ہوتے ہیں اور یہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن (پی ٹی اے) سے منظور شدہ ہوتے ہیں۔
ان فونز کو ایپل کی آفیشل وارنٹی بھی حاصل ہوتی ہے جو عام طور پر امپورٹ کیے گئے آئی فونز میں کلیم کرنا صارفین کے لیے پیچیدہ عمل بن جاتا ہے۔
واضح رہے مرسینٹائل کمپنی کے پاس لوکل پاکستانی موبائل ڈیلرز اپنی دکانیں رجسٹرڈ کرواتے ہیں اور ان کے پاس مرسینٹائل کا سٹاک بھی موجود ہوتا ہے۔
پاکستان میں ایپل سٹور نہ ہونے کے باعث نئے آئی فونز کے لانچ پر لوکل مارکیٹس میں غیریقینی کی صورتحال دیکھی جاتی ہے جس کے باعث آئی فونز کی قیمتیں ایپل کی مقرر کردہ قیمتوں سے کئی گنا زیادہ ہوتی ہے۔
