Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امن کے لیے بین الاقوامی قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنا ضروری ہے: صدر شی

ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان چین کے دورے پر ہیں (فوٹو: اے ایف پی)
چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن اور استحکام کے قیام کے لیے بین الاقوامی قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق بیجنگ، امریکی اور اسرائیلی مہم کو غیر قانونی قرار دے کر بارہا تنقید کر چکا ہے تاہم شی جن پنگ نے اس تنازع پر عوامی سطح پر کم ہی تبصرہ کیا ہے۔ وہ اگلے ماہ بیجنگ میں متوقع ملاقات میں امریکی صدر سے ملاقات کریں گے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق، صدر شی جن پنگ نے ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’قانون کی حکمرانی کو جب سہولت ہو استعمال کرنا اور جب نہ ہو تو ترک کر دینا درست نہیں ہے۔‘
یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ ہو چکا ہے کیونکہ ہفتے کے آخر میں واشنگٹن اور تہران کے درمیان ہونے والے مذاکرات جنگ کے خاتمے کے لیے کسی معاہدے تک نہیں پہنچ سکے۔
فروری کے آخر میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے، ایران نے اہم بحری راستے آبنائے ہرمز کو ان جہازوں کے لیے مؤثر طور پر بند کر دیا ہے جنہیں وہ غیر دوست ممالک سے تعلق رکھنے والا سمجھتا ہے۔
پیر کو امریکی فوج نے ایران کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی شروع کر دی ہے اور ایران پر  معاشی دہشت گردی کا الزام عائد کیا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چینی صدر سے بیجنگ میں ملاقات متوقع ہے (فوٹو: اے ایف پی)

اس آبنائے کے ذریعے تیل کی ترسیل جنگ کے آغاز کے بعد سے نمایاں طور پر کم ہو گئی ہے۔ جبکہ تہران نے ہمسایہ خلیجی ممالک کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر میزائل اور ڈرون حملے بھی کیے ہیں۔
 

شیئر: