Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کا جزیرۂ قماح: رنگوں سے بھرپور آبی حیات کا ’قدرتی خزانہ‘

جازان ریجن میں واقع جزیرۂ قماح اپنے منفرد سمندری حیاتیاتی تنوع کے باعث خاص اہمیت کا حامل ہے۔ یہ علاقہ متنوع سمندری حیات کا مسکن ہے جس نے اسے ایک نمایاں شناخت دی ہے۔ 
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق قدرتی وسائل سے مالا مال ہونے کے باعث اس کی ماحولیاتی اور سیاحتی قدر مزید بڑھ جاتی ہے اور اسے مملکت کے اہم قدرتی خزانوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
یہ جزیرۂ قماح دراصل جزائر فرسان کے تین آباد جزیروں میں سے ایک ہے جہاں زیر آب مونگے کی چٹانوں کے جھرمٹ میں مختلف اقسام کی رنگ برنگی مچھلیاں غوطہ خوری کے شوقین افراد کو اپنی جانب متوجہ کرتی ہیں۔
نیلے پانیوں کے نیچے انواع و اقسام کی آبی مخلوقات کی وجہ سے یہ جزیرہ ماہرین اور سمندری ماحول پر تحقیق کرنے والوں کے لیے ایک مثالی مقام بھی ہے۔
جزیرہ قماح میں رنگ برنگی مچھلیاں اور چھوٹی مچھلیوں کے جھنڈ بکثرت دکھائی دیتے ہیں جن کا اصل مسکن مونگے کی چٹانیں ہیں۔ یہ سمندری نظام علاقے کے ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

سیاح یہاں ایک دلکش اور متنوع زیرِ آب دنیا کا مشاہدہ کر سکتے ہیں جبکہ یہی حیاتیاتی تنوع اس جزیرے کو ماحولیاتی سیاحت کا ایک نمایاں مرکز بناتا ہے۔

شیئر: