روس نے بڑھتی ہوئی لیبر کی کمی کے پیشِ نظر غیر ملکی کارکنوں کو متوجہ کرنے کے لیے ایک نیا ڈیجیٹل پروگرام شروع کر دیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق روسی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اس سروس کے ذریعے غیرملکی شہری ملک میں رہائش اور ملازمت کے لیے آن لائن درخواست دے سکیں گے۔
یہ اعلان بدھ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
السعودیہ دوران پرواز مفت براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس فراہم کرے گیNode ID: 902996
روس کو یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد مختلف شعبوں میں شدید افرادی قوت کی کمی کا سامنا ہے، جہاں لاکھوں افراد فوج میں شامل ہو چکے ہیں جبکہ دفاعی صنعتوں نے بھی بڑی تعداد میں کارکنوں کو اپنی جانب کھینچ لیا ہے، جس سے شہری اداروں میں خلا پیدا ہوا۔
سنہ2022 سے اب تک روس سے بڑی تعداد میں افراد ملک چھوڑ کر بھی جا چکے ہیں، جس کی وجہ جنگ کے بعد سخت سیاسی کنٹرولز اور پابندیاں قرار دی جا رہی ہیں۔
’ٹائم ٹو لِو اِن ریشیا‘ نامی اس پروگرام کا مقصد ایسے غیر ملکی افراد کو راغب کرنا ہے جو مطلوبہ مہارت رکھتے ہوں اور روسی روایتی اقدار کا احترام کرتے ہوں۔ تاہم وزارتِ خارجہ کی جانب سے دیے گئے ویب لنک پر بدھ کے روز ایرر سامنے آئی۔
Russia launched a digital service for submitting applications from foreigners who want to live & work in the country — #TimeToLiveInRussia
The key requirement:
in-demand skills & expertise;
respect for traditional Russian values.Learn more: https://t.co/W9aZEhV9G6 pic.twitter.com/8Tg48fOAK9
— MFA Russia (@mfa_russia) April 15, 2026












