Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہاڑوں کے دامن میں واقع اکواریبیا، آبی تفریح کی دنیا میں نیا معیار

اکواریبیا قدیہ سٹی نے، جو مشرقِ وسطٰی میں سب سے بڑا واٹر پارک ہے، نئے آبی ایڈوینچرز کی تفصیلات کا اعلان کیا ہے جس کا ایک خاص پہلو پانی کے 22 جھولے ہیں جن میں سے کچھ مملکت میں پہلی بار متعارف کرائے گئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس آبی پارک کو، جس کا محرک سعودی عرب کے منفرد جغرافیائی حالات ہیں، جدید ترین عالمی معیار کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے۔ الطویق کے خوبصورت پہاڑوں کے دامن میں، اس پارک نے جوش وخروش، لوگوں کے باہم ملنے جلنے اور پُرسکون ماحول کو یکجا کر دیا ہے۔  
پارک میں آنے والے کو طرح طرح کے تجربات سے لطف اندوز ہونے کا موقع دینے کے لیے، یہاں کئی موضوعاتی زون بنائے گئے ہیں جن میں ہر عمر کے افراد کے لیے دلچسپی کا کچھ نہ کچھ سامان موجود ہے۔
پارک کے تفریحی پہلوؤں میں فیملی کے لیے واٹر پُول، زیرِ آب تجربات جن میں انسان کھو جائے اور رنگوں، روشنیوں، آوازوں اور پانی کے امتزاج سے حسیات کو سُکون دینے والا ماحول بھی فراہم کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ پارک میں وہ سلائیڈز بھی ہوں گی جو برق رفتاری سے پھِسل کر اترنے کے لیے بنائی گئی ہیں۔ پارک میں ’وادیوں‘ سے گزرنے کا تجربہ، باہم جڑے ہوئے لکڑی کے تختوں کو کشتی کی طرح استعمال کرتے ہوئے پانی پر سفر اور پہاڑیوں سے چھلانگ لگانے جیسے کھیل بھی پارک کے تفریحی پہلوؤں میں شامل ہیں۔

اس تفریحی مقام پر متعارف کرائی جانے والی سنسنی خیز دلچپسیوں میں بلندی سے یکدم نیچے آنا، یکایک سامنے آنے والے موڑ اور پانی میں روشنی مرتعش کرتے ہوئے ٹریک بھی ہیں۔ دنیا کی بلند اور طویل ترین اور ریکارڈ ساز سلائیڈز بھی پارک میں تفریح  کا مواقع فراہم کریں گی۔
بچوں کے لیے پانی میں کھیلنے کودنے کے لیے بنایا گیا زون دنیا میں سب سے بڑا ہے۔ ہر درجے کی مہارت کو نگاہ میں رکھتے ہوئے، پارک میں تختے کے ذریعے تیز موجوں پر تیرنے کا انتظام بھی کیا گیا ہے جو مملکت میں اس نوعیت کا پہلا تفریحی پول ہے۔

اکواریبیا میں تیراکی کے تالاب کے کنارے 81 اعلٰی درجے کی آسائش فراہم کرنے والی ایئر کنڈیشنڈ جھونپڑیاں تعمیر کی گئی ہیں۔ اس سے پارک میں 80 فیصد ناقابلِ استعمال باقیات کو ری سائیکل کرنے اور 100 فیصد پانی کو آبپاشی اور ٹھنڈک پیدا کرنے کے لیے استعمال کرنے سے پارک کے ماحولیاتی پائیداری کے عزم کا اظہار بھی ہوتا ہے۔
اس پارک کی وجہ سے قدیہ سٹی کی عالمی تفریحی مرکز کی حیثیت نمایاں ہوگی اور سعودی عرب میں سیاحت کے شعبے میں اضافے کی کوششوں کو مدد ملے گی۔

شیئر: