Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب قدیہ سٹی میں عالمی معیار کا ہارس ریسنگ ٹریک تعمیر کرے گا

اسے ثقافت اور تفریحی سرگرمیوں کے لیے بھی استعمال کیا جائےگا۔( فوٹو: ایس پی اے)
قدیہ انویسٹمنٹ کمپنی نے قدیہ شہر میں عالمی معیار کے ایک نئے ریسنگ ٹریک کی تعمیر کا اعلان کیا ہے جو سعودی عرب میں گھڑ سواری کی میراث کو اجاگر کرے گا۔
ہارس ریسنگ کے لیے منتخب کردہ اس مقام کو کھیلوں کی قومی سائٹ، اور ثقافت اور تفریحی سرگرمیوں کے لیے بھی استعمال کیا جائےگا۔
یہاں پر دنیا میں گھوڑوں کی سب سے زیادہ انعامی رقم والی ریس کا مقابلہ بھی ہوگا جس میں فاتح کو کپ دیا جائے گا۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اےکے مطابق عبداللہ الداؤد نے جو کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر ہیں نے کہا ’گھڑ دوڑ سے لے کر گھوڑوں کی دیکھ بھال، مہمان نوازی اور تماشائیوں کو یہاں لانے جیسے تمام عناصر کو دنیا میں مشہور ترین ریسنگ اتھارٹی کی توقعات کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے۔
انھوں نے بتایا ’قدیہ شہر کے وسیع تر وژن کو ذہن میں رکھتے ہوئے، تماشائیوں کو اس جدید ترین میدان تک مکمل رسائی حاصل ہوگی جو ان  کی شمولیت اور تجربے کے لحاظ سے پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی ہوگی۔

یہاں بین الاقوامی سطح کی ریسوں کی ہر طرح کی فارمیٹ کو ممکن بنانے کے لیے ریسنگ کے مختلف عناصر کو ایسے ترتیب دیا جائے گا جس میں تبدیلیاں لانا ممکن ہوگا۔ قدیہ میں گھوڑوں کے لیے ماحول بہترین ہوگا جبکہ تماشائیوں کے لیے گھڑ دوڑ دیکھنے میں آسانی پیدا کرنے کی سہولتیں بھی میسر ہوں گی۔
قدیہ کے اس بہت بڑے گھڑ دوڑ کے میدان میں ریجن کے اندر 2200 میٹر کا پہلا ٹرف کورس تعمیر کیا جائے گا اور اندرونی ٹریک بھی بنائے جائیں گے جہاں ایک جگہ پر اعلٰی معیار کی ریسوں کو اکٹھا دیکھا جا سکے گا۔

گھوڑوں کی دیکھ بھال کو ترجیح حاصل ہوگی اور عالمی سطح کا ہسپتال بنایا جائے گا جس میں جانوروں کے ڈاکٹروں کی خدمات مہیا کی جائیں گی جن میں تشخیص، سرجری، بحالی اور ہنگامی بنیادوں پر گھوڑوں کی نگہداشت شامل ہیں۔
 توقع ہے قدیہ کمپنی اور سعودی عرب کے جوکی کلب کے مابین ایشیئن ریسنگ کانفرنس کے دوران مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط ہوں گے تاکہ دونوں کے درمیان تعاون بڑھے اور طویل مدت میں مملکت میں ہارس ریسنگ کو فروغ حاصل ہو۔

 

شیئر: