Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی طلبا کی مینڈلیف کیمسٹری اولمپیاڈ میں کامیابی، تین میڈل جیت لیے

اولمپیاڈ میں 40 ملکوں کے 130 طلبا نے شرکت کی۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی طلبہ کی ٹیم نے ماسکو میں منعقدہ 60 ویں مینڈلیف کیمسٹری اولمپیاڈ میں کانسی کے تین میڈل جیتے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق 15 سے 23 اپریل تک جاری رہنے والے اولمپیاڈ میں 40 ملکوں کے 130 طلبا نے شرکت کی۔
محکمہ تعلیم ریاض کے علی احمد باوزیر، محکمہ تعلیم الشرقیہ کے مجتبی عبداللہ التاروتی اور محکمہ تعلیم مدینہ کے عبدالعزیز بدر الجعید نے اعزازات حاصل کیے۔
 سعودی طلبہ 2013 سے اس اولمپیاڈ میں مملکت کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ اس عرصے کے دوران سعودی طلبہ نے 29 عالمی اعزازات حاصل کیے، ان میں تین سلور اور 26 کانسی کے میڈل شامل ہیں، جو عالمی مقابلوں میں پش رفت کی عکاسی کرتے ہیں۔
 مینڈلیف کیمسٹری اولمپیاڈ کا آغاز 1967 میں کیا گیا تھا۔ یہ سب سے قدیم اور با وقار انٹرنیشنل کیمسٹری مقابلوں میں سے ایک ہے جو اپنے ہائی سٹینڈرز کے سوالات اور سخت مقابلے کے لیے جانا جاتا ہے۔
 اس مقابلے میں چھ ہائی سکول سٹوڈنٹس پر مشتمل سعودی ٹیم نے شرکت کی، جسے سپروائز اور ٹرین، کنگ عبدالعزیز اینڈ ہز کمپینینز فاؤنڈیشن فار گفٹڈ اینڈ کری ایٹیویٹی (موھبہ) نے وزارت تعلیم کے ساتھ شراکت داری کے طور پر کیا۔
او لمپیاڈ میں حصہ لینے والے طلبہ سال بھر تربیتی مراحل سے گزرتے ہیں، جن میں مقامی اور بین الاقوامی تربیتی کیمپوں کے ساتھ  تھیوری اور عملی تیاری کے متعدد مراحل شامل ہیں۔
یہ پروگرام کیمسٹری کے جدید ایشوز کو حل کرنے اور بین الاقوامی مقابلوں کے لیے تیاری کو بڑھانے کی صلاحیت کو فروغ دیتے ہیں۔

 

شیئر: