Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’جازان ریڈز‘: مملکت میں سب سے زیادہ مطالعہ کرنے کی شرح جازان ریجن میں

ریجن کے 76 فیصد رہائشی سال میں کم سے کم ایک کتاب پڑھتے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
جنرل اتھارٹی آف سٹیٹسٹکس کے ڈیٹا کے مطابق 2025 میں جازان مملکت کے تمام ریجنز میں سب سے زیادہ مطالعہ کرنے والا ریجن ریکارڈ ہوا جس سے اس کے رہائشیوں میں ثقافت کے فروغ اور دانشوری کے شعور کی عکاسی ہوتی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ ریجن کے 76 فیصد رہائشی سال میں کم سے کم ایک کتاب پڑھتے ہیں جبکہ جازان میں سب سے زیادہ اخبار کی ویب سائٹ پڑھی جاتی ہے جو کے 82 فیصد ہے۔
اس کے علاوہ جازان میں میگزین ویب سائٹ پڑھنے کی شرح 74 فیصد ہے جس سے مختلف فارمیٹس کا مطالعہ کرنے کی مضبوط ثقافت کی عکاسی ہوتی ہے۔
 
یہ اعزاز جازان بک فیئر 2025 کے ساتھ سامنے آیا جسے ریجن میں پہلی مرتبہ ’جازان ریڈز‘ کے نام سے لگایا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ کئی ادبی و تعلیمی اقدامات اور سرگرمیوں نے بھی مطالعہ کی ثقافت کو فروغ دینے اور علم حاصل کرنے میں کردار ادا کیا۔

 

شیئر: