تبوک میں شمع کی روشنی میں مطالعہ، تقریب کا انعقاد
اس اقدام کا مقصد قدرتی روشنی میں قاری کا کتاب سے گہرا تعلق بنانا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
لٹریچر، پبلشنگ اینڈ ٹرانسلیشن کمیشن کے ادبی شراکت دار دی کلچرل کیفے نے سنیچر کی شام تبوک میں ثقافتی مطالعہ کی تقریب کا انعقاد کیا۔
عرب نیوز کے مطابق اس تقریب کا انعقاد تبوک ریجن میونسپیلٹی کی تعاون سے کیا گیا جس کا مقصد ارتھ آور کو منانا تھا۔
اس تقریب کے ذریعے شرکاء نے پرسکون ماحول میں شمع کی روشنی میں مطالعہ کیا جہاں ادبی مطالعہ کے ساتھ ساتھ مراقبہ بھی کیا گیا جس سے مصنوعی روشنی سے ہٹ کر مطالعہ کرنے کی اہمیت اجاگر ہوئی۔
اس اقدام کا مقصد قدرتی روشنی میں قاری کا کتاب سے گہرا تعلق بنانا ہے جبکہ اس طرح پڑھنے سے جذباتی تعلق بھی پیدا ہوتا ہے۔
اس تقریب کے اختتام پر توانائی کی بچت اور ماحول کی حفاظت پر زور دیا گیا۔
یہ سرگرمی تبوک کی ثقافتی موومنٹ کا حصہ ہے اور اس کے ذریعے عالمی ایونٹس کے ساتھ اقدامات کو ہم آہنگ کرنا ہے جبکہ کلچر کے ذریعے ماحولیاتی شعور کو بھی اجاگر کرنا ہے۔
