اس سال 6 ہزار 600 فلسطینی عازمین فریضہ حج ادا کریں گے
غزہ سے 700 عازمین مصر کے راستے سعودی عرب آئے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
فلسطینی وزارت اوقاف و مذہبی امور نے کہا ہے کہ’ اب تک 6 ہزار 600 فلسطینی عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔‘
عرب نیوز کے مطابق فلسطینی عازمین نے مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم کے قصبوں اور شہروں سے اردن تک کا سفر کیا اور وہاں سے مملکت پہنچے۔
جبکہ غزہ کی پٹی سے 700 عازمین مصر کے راستے سعودی عرب آئے ہیں۔ فلسطینی عازمین مکہ مکرمہ کے چھ ہوٹلوں میں مقیم ہیں۔
علاوہ ازیں سعودی حکام نے مدینہ ریجن کے خیبر گورنریٹ میں مختلف قومیتوں کے ہزاروں عازمین کا خیرمقدم کیا، جن میں فلسطین، اردن اور مصر کے عازمین شامل ہیں۔
علاوہ ازیں اس سال حج سیزن میں شام سے تقریبا 21 ہزار جبکہ اردن سے تقریبا 8 ہزار عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔
سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے مطابق گزشتہ برس 16 لاکھ 73 ہزار230 عازمین نے فریضہ حج کیا، جن میں سے ایک لاکھ 66 ہزار 654 شہری یا رہائشی تھے، جبکہ باقی مملکت سے باہر سے آئے تھے۔
