Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’انٹرایکٹیو سکرینوں کو سمجھنے میں مدد‘: مسجدالحرام میں رضاکار خواتین خدمات پر مامور

خواتین رضاکار مختلف ممالک سے آنے والی خواتین زائرین کی رہنمائی کر رہی ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
مسجدالحرام اور مسجدِ نبوی میں مذہبی امور کی پریزیڈینسی سے منسلک خواتین کی رضاکار ٹیموں نے حج سیزن 2026 کے لیے کام کا آغاز کر دیا ہے۔
اِن ٹیموں کی ذمہ داریوں میں حج کے دوران مذہبی آگاہی میں اضافہ کرنا اور مسجدالحرام میں عملی سرگرمیوں کے دوران خواتین زائرین کے لیے خدمات کو بہتر سے بہتر بنانا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق رضا کار ٹیمیں، خواتین کی لیے مخصوص عبادت اور نماز کے مقامات پر کئی طرح کی خدمات سر انجام دیتی ہیں۔ ان میں مختلف زبانوں میں تشریح، رہنمائی، مذہبی خدمات سے واقفیت دلانا اور خواتین زائرین کو مختلف زبانوں میں قابلِ اعتبار مذہبی مواد فراہم کرنا شامل ہے۔
رضا کاروں کا ایک کام یہ بھی ہے کہ وہ خواتین عازمین کو مسجد الحرام کے اندر تکنیکی خدمات استعمال کرنے اور انٹرایکٹیو سکرینوں کو سمجھنے میں مدد دیں۔
رضاکار ٹیمیں، خواتین زائرین کے لیے عبادت کے مخصوص مقامات پر انتظامی معاملات سے متعلق کوششوں میں بھی رہنمائی اور مدد فراہم کرتی ہیں اور انھیں دستیاب سہولتوں کے بارے میں آگاہ کرتی ہیں تاکہ خواتین زائرین اُن تمام انیشیٹیوز اور خدمات سے فیضیاب ہو سکیں جو پریزیڈینسی کی طرف سے مسجد الحرام میں خاص طور مہیا کی گئی ہیں۔

یہ انیشیٹیوز، پریزیڈینسی کی اُن کوششوں کے عکاس ہیں جو رضاکارانہ امور کے ادارے کے فروغ کے لیے شروع کیے گئے ہیں۔ اس عمل کا ایک مقصد تربیت یافتہ سعودی خواتین کو بااختیار بنانا بھی ہے تاکہ وہ ادائیگیِ حج کے لیے آنے والی خواتین کو ترجمے کی سہولت، آگاہی اور فیلڈ کی دیگر خدمات فراہم کر سکیں۔

خواتین رضا کار، رضاکاری کے کلچر کو فروغ دے کر اور اِن امور میں کمیونٹی کی شمولیت بڑھا کر ’سعودی وژن 2030‘ کے مقاصد میں بھی تعاون کرتی ہیں جن کے تحت حج سیزن میں زائرین کے اِس اہم ترین مذہبی فریضے کے تجربے کو بہترین بنانا ہے۔

شیئر: