حج 2026: 30 لاکھ عازمین حج اور زائرین کے لیے ھدیہ کے پروگرام کا آغاز
المرزوقی نے کہا کہ جدید آپریشنل سسٹمز کے ذریعے اپنے فیلڈ پروگرام اور اقدامات ترتیب دے رہے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
حاجی اینڈ معتمر گفٹ چیریٹی ایبل ایسوسی ایشن (ہدیہ) نے حج سیزن 1447 ہجری کے لیے اپنے آپریشنل پلان کے تحت 30 لاکھ سے زائد عازمین حج، عمرہ زائرین اور زائرین کی خدمت کے لیے فیلڈ پروگراموں اور اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق یہ اقدامات مقدس مقامات، حرمین شریفین، کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدہ، پرنس محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ مدینہ، عازمین کے ہال، زمینی بارڈر کراسنگ، جدہ اسلامک پورٹ، مکہ اور مدینہ کے داخلی راستوں اور عازمین کی رہائش گاہوں پر کیے جا رہے ہیں۔
ہدیہ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ڈاکٹر حاطم المرزوقی نے اس حوالے سے بتایا کہ ایسوسی ایشن نے اپنے انسانی، آپریشنل اور رضاکارانہ ذرائع کو عازمین کی خدمت کے لیے تیز کر دیا ہے جو عازمین کے تجربات کو بہتر بنانے کے مشن کا حصہ ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہدیہ اس سیزن میں زیادہ سے زیادہ عازمین اور زائرین تک شعور اور بہتری کے اقدامات کے ذریعے رسائی حاصل کرنے کے لیے آپریشنل اور فیلڈ پلان ترتیب دے رہی ہے۔
المرزوقی کہتے ہیں کہ پروفیشنل اقدامات اور جدید آپریشنل سسٹمز کے ذریعے نان پروفٹ سیکٹر عازمین حج کی خدمات میں بہتری کو دیکھ رہے ہیں جس سے حج اور عمرہ عازمین کے تجربے میں بہتری آ رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسوسی ایشن جدید آپریشنل سسٹمز کے ذریعے اپنے فیلڈ پروگرام اور اقدامات ترتیب دیتی رہے گی جس کا مقصد عازمین اور زائرین کی خدمات میں بہتری لانا ہے اور انہیں عبادات کرنے کے لیے پرسکون ماحول فراہم کرنا ہے۔
