Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سکیورٹی آپریشنز سینٹر 911 کی عازمین حج کے لیے خدمات میں اضافہ

911 ایمرجنسی سکیورٹی اور انسانی ہمدردی کی کالز وصول کرتا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں یونیفائیڈ سکیورٹی آپریشنز سینٹر نے اس سال عازمین حج کے لیے اپنی خدمات میں اضافہ کیا ہے۔
 آپریشنز سینٹر 911 ایمرجنسی سکیورٹی اور انسانی ہمدردی کی کالز وصول کرتا ہے۔ جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کرتا ہے اور دو سیکنڈ کے اندر جواب دیتا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کوالیفائیڈ اور یافتہ عملہ جو متعدد زبانیں بولتا ہے، اس سروس کو چلا رہے ہیں۔
تمام کالز اور رپورٹس کے ساتھ رزداری کے ساتھ نمٹا جاتا ہے اور متعلقہ حکام تک بھیجا جا تا ہے جبکہ کال کرنے والوں پر کسی قسم کی کوئی ذمہ داری عائد نہیں ہوتی ہے۔
 ’دا یونیفائیڈ سکیورٹی آپریشنز سینٹر911‘ سکیورٹی آپریشن کے قومی مرکز کا ایک ڈویژن ہے جو وزارتِ داخلہ کے تحت کام کرتا ہے۔

عام طور پر سکیورٹی اور دیگر خدمات فراہم کرنے والے اداروں کے تقریباً 15 نمائندے اس نظام کا حصہ ہوتے ہیں لیکن حج کے ایام میں ان کی تعداد دگنا ہو سکتی ہے تاکہ کسی بھی بڑے ہجوم یا امکانی ہنگامی صورتِ حال کے ساتھ موثر طریقے سے نمٹا جا سکے۔
آپ راستہ بھول گئے ہوں یا آپ کی کوئی چیز کھو گئی ہو یا پھر آپ کو مکہ ریجن میں کسی خطرناک صورتِ حال کا سامنا ہو جائے۔ بس 911 ڈائل کیجیے اور جو پہلی بات آپ سنیں گے وہ ہوگی ’بتائیے، میں آپ کی کیا مدد کر سکتا/سکتی ہوں؟‘۔

 

شیئر: