Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’پرکشش اور محفوظ ماحول‘ تبوک ریجن میں 241 پارکس اور واکنگ ٹریک تیار

339 عید گاہوں اور پارکنگ ایریاز کی صفائی اور تیاری شامل ہے۔ ( فوٹو: ایس پی اے)
تبوک ریجن میونسپلٹی نے عید الاضحی کے لیے اپنی تیاریوں کا اعلان کیا ہے۔ 241 سے زیادہ پارکوں، واکنگ ٹریکس اور واٹر فرنٹ کی تیاری اور تزئین و آرائش مکمل کرلی گئی۔
اس کے علاوہ عید گاہوں اور مسجد کی پارکنگ کے مقامات پر صفائی اور مینٹنس کے کام بھی تیز کر دیے گئے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق تبوک ریجن میونسپلٹی کے سرکاری ترجمان نے کہا کہ’ میونسپلٹی اور اس کی برانچوں نے ایک جامع ایکشن پلان تیار کیا ہے جس میں 339 عید گاہوں اور پارکنگ ایریاز کی صفائی اور تیاری شامل ہے۔
اس کے ساتھ 241 پبلک پارکس، 39 واکنگ ٹریکس اور 14 واٹر فرنٹس کو بھی تیار کیا جا رہا ہے۔

اس کا مقصد عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران رہائشیوں اور وزیٹرز کو  محفوظ اور پرکشش ماحول فراہم کرنا ہے۔ 
انہوں نے بتایا’ تیار کیے گئے پارکس اور مراکز میں 215 سے زیادہ بچوں کے پلے ایریا، 19 سپورٹس ایکویپمنٹ زون، 68 ریسٹ رومز، 40 ریٹیل آوٹ لیٹسں، 12 فاونٹین اور 12 اوپن ایریا شامل ہیں۔‘

یہ میونسپلٹی کے تحت معیار زندگی اور میونسپل سروسز کو بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

 

شیئر: