Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک ریجن میں نرم ریتیلے ٹیلوں اور پہاڑوں کا دلکش علاقہ، ’الاردم‘

سنہری ونرم ریت کے ٹیلے لہروں کی صورت میں پھیلے ہیں (فوٹو، ایس پی اے)
الوجہ کمشنری کے جنوب مشرق میں تقریبا 80 کلومیٹرمسافت پر واقع ’الاردم‘ کا صحرائی علاقہ قدرتی اور سیاحتی اعتبار سے بیش بہا خصوصیات کا حامل ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق صحرا اور ریتیلے ٹیلیوں کی سیاحت و فوٹوگرافی کے شوقین افراد کے لیے یہ علاقہ ایک پرکشش مقام بن گیا ہے۔
نرم ریتیلے ٹیلوں سے بھرا یہ مقام اپنے متنوع جغرافیائی ماحول کی وجہ سے نمایاں ہے، جہاں نرم ریت کے بلند و پست ٹیلے خوبصورت لہروں کی صورت میں حد نگاہ تک پھیلے ہوئے ہیں، جبکہ ان کے درمیان پھیلی ہوئی چٹانیں اور پہاڑی سلسلے منظر کو مزید دلکش بنا دیتے ہیں۔
قدرتی حسن سے مالا مال یہ امتزاج سیاحوں کو ایک منفرد تجربہ فراہم کرتا ہے جو صحرا کے سکون اور خطے کے مختلف زمینی خدوخال کو یکجا کرتا ہے۔

 الاردم کا مقام خاموشی اور سکون کے متلاشی افراد کے لیے مثالی ہے (فوٹو، ایس پی اے)

’الاردم‘ ان افراد کے لیے ایک مثالی مقام ہے جو خاموشی اورغورو فکر کو پسند کرتے ہیں، کیونکہ یہاں دن بھر بدلتے ہوئے قدرتی مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں۔
خاص طورپر طلوع اورغروبِ آفتاب کے وقت جب سورج کی روشنی ریت پرپڑ کر دلکش سائے اور فنی نقش و نگار تشکیل دیتی ہے، جس سے قدرتی خوبصورتی نمایاں ہوتی ہے۔
ریتیلے ٹیلوں پر مشتمل یہ علاقہ تبوک ریجن کی قدرتی سیاحتی صلاحیتوں میں ایک ابھرتی ہوئی منزل تصور کیا جاتا ہے، جو ماحولیاتی اور جغرافیائی تنوع کی بدولت اندرون اور بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

شیئر: