مکہ مکرمہ حج سیزن میں ثقافتی اور انسانی تنوع کا منفرد ماڈل
حج سیزن میں مکہ، ایک کثیر الثقافتی منظر نامے میں تبدیل ہو جاتا ہے،( فوٹو: ایس پی اے)
مکہ مکرمہ، ثقافتی اور انسانی تنوع کے ایک منفرد ماڈل کو مجسم بنا رہا ہے
ایس پی اے کے مطابق یہ مقدس شہر بقائے باہمی اور ہم آہنگی کا ایک بے مثال ماڈل کے طور پر موجود ہے جو اسلامی تعلیمات سے جڑا ہوا ہے۔
حج اور عمرہ سیزن کے دوران مکہ، ایک کثیر الثقافتی منظر نامے میں تبدیل ہو جاتا ہے، جہاں دنیا بھر کی زبانیں اور روایات ایک مربوط خدمات کے نظام میں یکجا ہوجاتی ہیں، جسے ثقافتی اور لسانی تنوع کو اکاموڈیٹ کرنے اور زائرین کے تجربات کو بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

مکہ میں ثقافتی انیشیٹیو، نمائشیں اور عجائب گھر بھی اس مقدس شہرکی تہذیبی اور ثقافتی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں، ان میں اسلامی تاریخ اور دو مقدس مساجد کے لیے نمائشیں شامل ہیں۔ ساتھ ہی بین الثافتی مکالمے اور مشترکہ انسانی اقدار کو فروغ دینے والے ایونٹ بھی منعقد کیے جاتے ہیں۔

مکہ انتظامیہ زائرین کے لیے ایکو سسٹم کو اس طرح آگے بڑھا رہی ہے جو ثقافتوں اور ضروریات کے لیے وسیع تنوع کی عکاسی کرتے ہیں۔
