Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج 2026: مشاعر ٹرین سروس شروع، حجاج کے استقبال کی تیاریاں مکمل

مشاعرِ مقدسہ میں حجاج کے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ وادیِ منیٰ کی عارضی خیمہ بستی میں انتظامات مکمل ہیں جبکہ مشاعر ٹرین سروس بھی شروع کر دی گئی ہے۔ تمام سرکاری ادارے عازمینِ حج کی خدمت کے لیے مکمل طور پر مستعد ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حج 2026 کے مناسک کا آغاز 8 ذوالحجہ بروز پیر بمطابق 25 مئی سے ہوگا۔ لاکھوں حجاج کرام جو اس وقت مکہ مکرمہ میں مقیم ہیں وہ مشاعر مقدسہ روانگی کی تیاریوں کو آخری شکل دے رہے ہیں۔
دوسری جانب مشاعر مقدسہ ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حج 1447 ہجری کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ مشاعر ٹرین سروس 17 ریل گاڑیوں پر مشتمل ہے جس میں ہر ٹرین میں تین ہزار مسافروں کی گنجائش ہے جبکہ فی گھنٹہ 72 ہزار حجاج کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔
خیال رہے مشاعرِ مقدسہ (منیٰ، عرفات اور مزدلفہ) میں مجموعی طور پر 9 سٹیشنز ہیں جبکہ آخری سٹیشن جمرات میں واقع ہے۔

تمام ادارے حجاج کی خدمت کے لیے مستعدد ہیں (فوٹو: ایس پی اے)

مشاعر ٹرین کل 8 ذوالحجہ سے مکمل گنجائش کے ساتھ اپنے سفر کا آغاز کرے گی۔ ٹرین کے ذریعے حجاج کرام کو منیٰ سے عرفات منتقل کیا جائے گا جہاں وقوف عرفہ مکمل کرنے کے بعد 9 ذوالحجہ کی شام کو حجاج کو مزدلفہ کے میدان میں لایا جائے گا جہاں وہ رات بھر قیام کرنے کے بعد صبح سویرے وادی منیٰ کے لیے روانہ ہوں گے۔

شیئر: