Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج 2026: مشاعر مقدسہ میں ترقیاتی منصوبے کے نئے مرحلے کا آغاز

ایام حج کی تیاریوں کے سلسلے میں ترقیاتی اقدامات کیے جا رہے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
کدانہ ڈیویلپمنٹ کمپنی کا کہنا ہے حج سیزن 1447 ہجری کی تیاریوں کے حوالے سے مشاعر مقدسہ میں ترقیاتی منصوبوں کے نئے مرحلے کا آغاز کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ایام حج کی تیاریوں کے سلسلے میں ترقیاتی اقدامات کیے جا رہے ہیں جن کا مقصد مناسک کے دوران عازمین کے آرام اور سیفٹی کو یقینی بنانا ہے۔
ترقیاتی منصوبوں کے تحت شاہ عبدالعزیز رنگ روڈ پر 850 مربع میٹر رقبے کو اپ گریڈ کیا گیا جبکہ مزدلفہ میں حجاج کے قیام کے دوران میدانوں میں 50 ہزار 900 مربع میٹر رقبے کو بھی اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔
ان میں جدید واک ویز، سایہ دار مقامات، ریسٹ ایریا، لچک دار راستے شامل ہیں تاکہ پیدل چلنے والوں کو تھکن کا زیادہ احساس نہ ہو۔
اژدحام کے دوران عازمین کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے جدید کولنگ اور شیڈنگ سسٹم بھی متعارف کرائے جائیں گے۔

اس کا مقصد عازمین حج کے تجربے کو بہتر بنانا اور پائیداری اور معیار کو برقرار رکھنا ہے۔
یہ اقدامات مشاعر مقدسہ میں بنیادی ڈھانچے اور سروسز کی بہتری کے لیے کمپنی کی مسلسل کاوشوں کا تسلسل ہیں جو مملکت کے وژن 2030 کے اہداف سے ہم آہنگ ہیں۔

 

شیئر: