Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خیام کدانہ الخیف: وادی منیٰ میں حجاج کے لیے جدید طرز کی رہائش

خیمے انتہائی آرام دہ اور سہولیات سے آراستہ ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
مشاعر مقدسہ و مکہ مکرمہ کے ترقیاتی امور کی ذمہ دار کمپنی کدانہ کی جانب سے حج 2026 کے دوران وادی منیٰ میں حجاج کو بہترین رہائشی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے جدید طرز کے ’کدانہ الخیف خیمے‘ کے منصوبے پر کام جاری ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق کدانہ کمپنی کا کہنا ہے کہ وادی منیٰ میں خیموں کے منصوبے پر کام کیا جا رہا ہے اس کا رقبہ 24 ہزار میٹر مربع پر مشتمل ہے جو شاہ عبدالعزیز شاہراہ پر مسجد الخیف کے عقب میں ہے۔
خیام کدانہ الخیف (کدانہ الخیف خیمے) منصوبے کے تحت بنایا جانے والا کمپاؤنڈ جملہ سہولیات سے آراستہ ہے جس میں ڈائننگ ہال، اوپن ایریا، ائیرکنڈیشننگ سسٹم، حجاج کے لیے آرام دہ بستر کے علاوہ سروسز کے مقامات کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔
کمپاؤنڈ میں کشادہ و ہوا دارراہداریاں اور سایہ دار مقامات بھی فراہم کیے گئے ہیں۔
کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ جدید طرز کے خیموں میں تازہ ہوا کی آمد ورفت اور موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے حجاج کے آرام کا ہرطرح سے خیال رکھا گیا ہے۔

شیئر: