پاکستان کے وزیرِاعظم شہباز شریف اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے بدھ کو عید الاضحی پر ٹیلی فون پر رابطے میں خطے میں امن کے لیے سفارتی کوششوں پر بات کی ہے۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’دونوں رہنماؤں نے عید کی مبارکباد کا تبادلہ کیا۔ تیس منٹ جاری رہنے والی اس گفتگو میں دونوں ملکوں کے عوام اور مسلم اُمہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔‘
مزید پڑھیں
-
امریکہ کے نئے حملے، ایران کا جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزامNode ID: 904698
-
ٹرمپ کی ایران جنگ کے خاتمے سے متعلق کابینہ ارکان سے ملاقاتNode ID: 904730
وزیر اعظم شہباز شریف نے ایکس اکاونٹ پر پوسٹ میں لکھا ’ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے میں عید الاضحی کی مبارکباد کا تبادلہ کیا۔‘
ایرانی صدر نے خطے میں امن کےلیے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اہم کردار کو تسلیم کیا۔
’اس کے ساتھ انہوں نے سعودی عرب، قطر اور ترکیہ سمیت برادر ملکوں کی سپورٹ کا بھی اعتراف کیا۔‘
شہباز شریف نے حالیہ بحران میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر ایرانی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا ’پاکستان ایک مخلص دوست اور ہمسائے ہونے کے ناتے ہمیشہ ایرن کے سات کھڑا رہے گا۔‘
Exchanged warm Eid ul-Adha greetings with my dear brother, President Dr. Masoud Pezeshkian of Iran, during a most cordial telephone conversation this evening.
President Pezeshkian graciously appreciated Pakistan’s sincere efforts for peace in the region and acknowledged the…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 27, 2026
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ’جاری امن کوششیں جلد ہی ایک پائیدار معاہدے کی صورت اختیار کریں گی، جو خطے میں استحکام، خوشحالی اور تعاون کی راہ ہموار کرے گا۔‘
شہباز شریف نے لکھا’ ہم نے خطے میں دیرپا نمن کےلیے قریبی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔‘











