Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’جوہری تجربات کی 28 ویں سالگرہ‘، پاکستان کوئی جارحانہ عزائم نہیں رکھتا: وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم نے کہا کہ یومِ تکبیر پر پوری قوم نے غیر معمولی جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک جوہری طاقت کی حیثیت حاصل کی (فوٹو: روئٹرز)
وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ ان کا ملک کسی بھی ریاست کے خلاف ’جارحانہ عزائم‘ نہیں رکھتا۔ انہوں نے یہ بیان پاکستان کے جوہری تجربات کی 28 ویں سالگرہ کے موقع پر دیا۔
جوہری تجربات کے اعلان کے فوری بعد پاکستان نے مئی 1998 میں جوہری تجربات کیے۔ پاکستان ہر سال اس دن کو ’یومِ تکبیر‘ کے طور پر مناتا ہے۔ رواں سال پاکستان کے جوہری تجربے کی 28 ویں سالگرہ ایک ایسے وقت پر آئی ہے جب گزشتہ سال مئی میں چار روزہ فوجی جھڑپوں کے بعد دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔ آ
زادی کے بعد سے اب تک دونوں ممالک تین بڑی جنگیں لڑ چکے ہیں، جن میں سے دو کشمیر کے متنازع خطے پر ہوئی تھیں۔
وزیرِ اعظم نے اپنے ایکس اکائونٹ پر ایک پیغام میں لکھا کہ ’یومِ تکبیر پاکستان کی تاریخ کا ایک فیصلہ کن لمحہ ہے، جب پوری قوم نے غیر متزلزل عزم، قومی اتحاد اور غیر معمولی جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک جوہری طاقت کی حیثیت اختیار کی۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ہم نے دنیا پر واضح کر دیا ہے کہ پاکستان کسی بھی قسم کے جارحانہ عزائم نہیں رکھتا، تاہم اپنے وطن کے دفاع کا مکمل حق محفوظ رکھتا ہے۔‘
پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے ایک مشترکہ بیان میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ایڈمرل نوید اشرف اور ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاکستانی عوام کو اس دن پر دلی مبارک باد پیش کی۔
بیان میں کہا گیا کہ ’پاکستان کی سٹریٹجک صلاحیت ایک مقدس قومی امانت ہے جو خطے میں امن، استحکام، علاقائی سالمیت اور قابلِ اعتبار دفاعی توازن کی ضمانت ہے۔‘
فوج کے مطابق یہ تاریخی کامیابی وژنری قیادت، سائنس دانوں اور انجینئرز کی شاندار خدمات، اور مسلح افواج اور پاکستانی عوام کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔

شیئر: