Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الاحسا میں ’خوش رنگ اور سریلے نغموں والے پرندوں‘ کی روایتی مارکیٹ

خوش رنگ اور سریلے نغموں والے پرندے یہاں لائے جاتے ہیں۔ ( فوٹو: سکرین گریب)
سعودی عرب کے الاحسا ریجن میں پرندوں کی روایتی مارکیٹ (سوق الطیور) گزشتہ چار دہائیوں سے قائم ہے جو اہل علاقہ کی پرندوں سے انسیت اور شوق کی گواہ  ہے۔
الاخباریہ کے مطابق الاحسا میں قائم یہ روایتی مارکیٹ علاقے کی منفرد شناخت ہے جہاں انواع و اقسام کے خوش رنگ اور سریلے نغموں والے پرندے لائے جاتے ہیں۔
پالتو جانوروں اور پرندوں کا شوق رکھنے والوں کے لیے یہ مارکیٹ نہ صرف ان کے شوق کی تکمیل کا واحد ذریعہ ہے بلکہ فطرت سے قربت رکھنے والوں کی دلچسپی کا بھی باعث ہے جو یہاں پرندوں کو دیکھ  کر خوش ہوتے ہیں۔
سعودی شہری ماجد المجیطیب نے بتایا کہ وہ گزشتہ 25 برس سے اس مارکیٹ سے منسلک ہیں۔
’اگر میں اپنے شوق کی بات کروں تو یہ کہوں گا کہ ’ایک پتھر سے دو چڑیوں کا شکار‘ یعنی شوق بھی پورا ہو رہا ہے اور کاروبار بھی ساتھ چل رہا ہے۔‘

ایک اور تاجر معمر العبادی نے بتایا کہ ’انہیں اس مارکیٹ میں کاروبار کرتے ہوئے 20 برس سے زیادہ کا عرصہ ہو چکا ہے، جہاں زیادہ تر لوگ لوبرڈ، کاروان اور زیبائش کے لیے مخصوص پرندے خریدتے ہیں۔‘
خالد القعیمی کا کہنا تھا کہ ’بعض لوگ طوطے تو خرید لیتے ہیں مگر انہیں پالنے کے اصول سے نا واقف ہوتے ہیں، جب مشکل حالات دیکھتے ہیں تو وہ یہ کہہ کر واپس کر دیتے ہیں کہ ہم ان کی ذمہ داری نہیں اٹھا سکتے۔‘

الاحسا کا یہ بازار پرندوں کا شوق رکھنے والوں کے لیے ایک منفرد مقام ہے، یہاں ہرسو گونجنے والی پرندوں کی سریلی آوازیں ماحول کو انتہائی دلفریب بنا دیتی ہے۔

 

شیئر: