Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی رائل ریزرو میں نایاب آبی پرندے پیکٹورل سینڈ پائپر کی موجودگی

پیکٹورل سینڈ پائپر کو جزیرہ نما عرب میں ایک نایاب پرندہ سمجھا جاتا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز رائل ریزرو کے حکام نے بتایا ہے کہ روضہ اُم  الذیابۃ میں ایک نایاب آبی پرندہ دیکھا گیا ہے، جس کا نام پیکٹورل سینڈ پائپر ہے۔ پہلی مرتبہ اس پرندے کو سعودی عرب کسی محفوظ علاقے (ریزرو) میں دیکھا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق پیکٹورل سینڈ پائپر کو جزیرہ نما عرب میں ایک نایاب پرندہ سمجھا جاتا ہے۔ یہ پرندہ کینیڈا اور الاسکا کے برفیلے علاقے (آرکٹک ٹنڈرا) میں انڈے دیتا ہے اور سائبریا تک پایا جاتا ہے، جبکہ سردیوں میں جنوبی امریکہ کے انتہائی جنوبی حصوں میں چلا جاتا ہے۔
یہ پرندہ نقل ماکانی کے دوران کئی براعظموں سے گزرتا ہے جس کی خوراک میں چھوٹے آبی کیڑے، کیکڑے جیسے جانور اور حشرات شامل ہوتے ہیں۔
اس پرندے کی دستاویزی تصدیق اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ مملکت، خاص طور پر کنگ عبدالعزیز رائل ریزرو مہاجر پرندوں کے بین الاقوامی راستوں میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔
یہ علاقہ ایشیا اور افریقہ کے درمیان دنیا کے سب سے اہم پرندوں مائیگریشن میں سے ایک پر قدرتی قیام گاہ کے طور پر کام کرتا ہے۔
پچھلے ہفتے ایک سائنسی تحقیق میں بتایا گیا کہ 2 مئی کو روضہ اُم  الذیابۃ کے پانی کے کنارے دو بالغ پرندے دیکھے گئے۔ یہ جگہ ایک خاص قسم کا گیلا علاقہ ہے جہاں بہت سے جانور اور پودے پائے جاتے ہیں۔
تحقیق میں اس مشاہدے کو خطے کی سطح پر غیرمعمولی قرار دیا ہے۔
امریکی اخبار ہیرلڈ لیڈر نے بھی کہا ہے کہ سعودی عرب میں اس پرندے کا دیکھنا ایک غیر معمولی بات ہے، اور ساتھ ہی سعودی عرب کے محفوظ علاقوں کی اہمیت بھی بتائی جو مہاجر پرندوں کی حرکت پر نظر رکھ سکتے ہیں۔

 

شیئر: