Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ میں ’وادی قناہ‘ پرندوں کا مسکن اور پرکشش سیاحتی مقام

مدینہ منورہ کی وادیاں نقل مکانی کرنے والے اور مقامی پرندوں کے لیے ایک مثالی مسکن ہیں، یہاں کا فطری ماحول ان کی بقا اور افزائشِ نسل میں معاون ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وادی قناہ کا شمار مدینہ منورہ کی اہم وادیوں میں ہوتا ہے جو ماحولیاتی تنوع کے اعتبار سے انتہائی منفرد ہے۔
مدینہ منورہ ترقیاتی اتھارٹی نے جہاں دیگر علاقوں پر خصوصی توجہ دی ہے وہاں وادی قناہ میں بھی ترقیاتی کام کرتے ہوئے، صحرائی پودے اور درخت اگائے ہیں۔
وادی کے کچھ حصوں کو رہائشیوں اور وزیٹرز کے لیے تفریحی مقام کے ساتھ قدرتی سیاحتی مقام کے طور پر بھی بحال کیا گیا ہے۔

اتھارٹی نے وادی کے کنارے کئی علاقوں کو دوبارہ ڈیزائن کیا ہے، واکنگ ٹریکس کے علاوہ تفریح کے لیے آنے والوں کے لیے بینچوں اور مناسب روشنی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
وادی قناہ میں آنے والے وزیٹرز خوبصورت قدرتی ماحول سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

 

شیئر: