Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سمر فیسٹیول: نجران قدرتی ورثے کے ساتھ موسم گرما کی پرکشش سیاحتی منزل

صیفنا ھایل 2026 ‘ فیسٹیول کا آغاز آئندہ ہفتے کیا جا رہا ہے۔( فوٹو: ایس پی اے)
اس سال موسم گرما کی تعطیلات کے دوران نجران ریجن پرکشش سیاحتی مقام ہے جو قدرتی خوبصورتی، ثقافتی و تاریخی ورثے اور منفرد تفریحی سرگرمیوں کی وجہ سے مشہور ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ریجنل میونسپلٹی کے تحت ’صیفنا ھایل 2026‘ فیسٹیول کا آغاز آئندہ ہفتے سے کیا جا رہا ہے۔
ایک ماہ تک جاری رہنے والے سمر فیسٹیول میں مختلف ثقافتی و تفریحی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔ کنگ فہد نیشنل پارک، پرنس جلوی بن عبدالعزیز پارک، پرنس ترکی بن ہذلول پارک، الصفا پارک سمیت 110 سے زائد باغات، 36 واکنگ ٹریکس اور 5 عوامی مقامات کو تمام سہولتوں سے آراستہ کیا گیا ہے۔
نجران میونسپلٹی نے ’صیفنا ھایل‘ سمر فیسٹیول کی تیاریاں مکمل کرلیں۔ 120 سے زائد ثقافتی، تفریحی اور سماجی سرگرمیاں 11 مختلف مقامات پر منعقد کی جائیں گی، جن میں کنگ فہد پارک، پرنس جلوی پارک، پرنس ترکی پارک، ایونٹس اینڈ کانفرنس سینٹر، وادی نجران، محکمہ تعلیم کے سٹیڈیم، جبل عوم، انٹرایکٹیو فاونٹین اور الصفا پارک شامل ہیں۔

فیسٹیول میں ثقافتی خیمہ، شاپنگ فیسٹیول، تربیتی کورسز، گھڑ سواری، ہائیکنگ اور کلاسیکل میوزک جیسے مقابلوں کے اہتمام کے ساتھ ساتھ سپورٹس، ثقافت، تعلیم اور فنون سے متعلق متعدد سرگرمیاں شامل ہیں۔
 نجران ریجن ہزاروں برس پر محیط ایک عظیم تہذیبی ورثے کا امین ہے۔ ہیریٹیج اتھارٹی میں 186 سے زائد آثارِ قدیمہ کے مقامات رجسٹرڈ ہیں جن میں تاریخی مقامات الاخدود، اور حمی الثقافیہ قابل ذکر ہیں جو عالمی ثقافتی ورثے میں شامل ہیں۔

 

شیئر: