Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجران میں بارشوں کے بعد وادیاں اور درے سبزے سے کھل اٹھے

نجران ریجن کی وادیاں اور گھاٹیاں بارشوں کے بعد انواع و اقسام کے پودوں اور سبزے سے ڈھک گئی ہیں۔ سرسبز وادیاں ان دنوں انتہائی دلکش منظر پیش کر رہی ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق جنگلی بیری، ببول کی جھاڑیاں اور سمر کے درخت اپنی گھنی چھا=ں کے ساتھ تازہ دم ہو گئے ہیں جبکہ ان کے سایے میں سرسبز جنگلی گھاس اور پودوں پر پھول کھل اٹھے ہیں۔
یہ سرسبز دلکش مناظر علاقے کی ماحولیاتی اور قدرتی تنوع کو ظاہر کرتے ہیں۔
نجران ریجن کو اپنے قدرتی ماحول، ماحولیاتی خصوصیات اور زمین کی ساخت کے تنوع کی وجہ سے ممتاز مقام حاصل ہے۔ اس ریجن میں میدانی علاقے، گھاٹیاں اور وادیاں موجود ہیں۔
اس کے علاوہ سال بھر معتدل آب و ہوا نے انواع و اقسام کے پودوں کی نشو و نما اور تنوع میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
ہفتہ ماحولیات کے تحت ’لاتترک اثرا‘ ( کوئی نشان نہ چھوڑیں) کے سلوگن کے ساتھ نجران ریجن میں تحفظ ماحولیات اور پائیدار و خوشنما سبزے کی مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس کا مقصد سبزے کی حفاظت کے حوالے سے معاشرے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔

اس مہم کا مقصد وزیٹرز کو قومی پارکوں اور قدرتی مقامات کی صفائی برقرار رکھنے کی ترغیب دینا ہے۔

 

شیئر: