نیویارک میں ’سمر فینسی فوڈ شو‘ سعودی کھجوروں اور مصنوعات کی نمائش
عالمی نمائش کا آغاز 28 جون کو ہوا ہے جو 30 جون کو اختتام پذیر ہوگی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی نیشنل سینٹر فار پام اینڈ ڈیٹس نے نیویارک میں ’سمر فینسی فوڈ شو‘ میں اعزازی مہمان کے طور پر شرکت کی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق عالمی نمائش کا آغاز 28 جون کو ہوا ہے جو 30 جون کو اختتام پذیر ہوگی۔ نمائش میں 50 ممالک کے 2400 کے قریب نمائش کنندگان شرکت کر رہے ہیں۔
نیشنل سینٹر فار پام اینڈ ڈیٹس کا کہنا ہے اس انٹرنیشنل ایونٹ میں سعودی کھجوروں کی متعدد سعودی کھجور کمپنیوں کی شرکت انہیں اپنی اعلی مصنوعات کی مارکیٹنگ، امریکی مارکیٹ تک رسائی کا موقع فراہم کرتی ہے جبکہ سعودی کھجوروں کے اعلی معیار اور غذائی افادیت کو بھی اجاگر کرتی ہے۔
اس اقدام کا مقصد انٹرنیشنل ایونٹس میں سعودی کھجوروں کی موجودگی کو مزید مضبوط بنانا اور سعودی وژن 2030 کے اہداف کے مطابق قومی معیشت میں کھجوروں کے شعبے کو فروغ دینا ہے۔
’سمرفینسی فوڈ شو‘ میں 13 سعودی کمپنیاں شامل ہیں جنہوں نے پویلین میں کھجور کی اعلی اقسام اور ان کی نمایاں مصنوعات کی نمائش کی۔ اس سے سعودی کھجور کی برآمدات کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔

یاد رہے سعودی عرب میں کھجور کی سالانہ پیداور تقرینا دو ملین ٹن تک پہنچ گئی ہے سعودی کھجور اب دنیا بھر کے 125 سے زائد ملکوں کو برآمد کی جاتی ہے جن کا برآمدی حجم دو ارب ریال ہے۔
علاوہ ازیں نیویارک میں سعودی قونصل جنرل عبداللہ بن محمد الحمدان نے کہا ہے کہ ’انٹرنیشنل ایونٹ میں سعودی عرب کی اعزازی مہمان کے طورپر شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سعودی مصنوعات مقبول ہیں۔‘
’ کھجوروں کی پیداوار اور برآمدات میں مملکت کی عالمی قیادت بڑھتی ہوئی طلب سے واضح ہے، سعودی کھجوروں کی برآمدات تقریبا 2 ارب ریال تک پہنچ چکی ہیں۔‘

سعودی قونصل جنرل کا کہنا تھا ’نمائش میں شرکت سے سعودی کھجورکمپنیوں کو عالمی سطح پر اپنی شناخت مضبوط بنانے، مختلف اقسام اور معیاری مصنوعات متعارف کرانے اور برآمدات میں اضافے کا موقع ملے گا۔‘
واضح رہے مملکت میں کھجوروں کے شعبے میں گزشتہ برسوں میں نمایاں ترقی ریکارڈ کی گئی، ملک میں سالانہ۰ کھجوروں کی مجموعی پیداوار تقریبا 20 لاکھ ٹن تک پہنچ چکی ہے، جبکہ سعودی کھجوریں اب دنیا کے 125 سے زائد ممالک کو ایکسپورٹ کی جارہی ہیں۔
