Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کھجوروں کی برآمدات ریکارڈ 517 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برآمدات میں 2024 کے مقابلے میں 14.3 فیصد اضافہ ہوا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے 2025 میں کھجوروں کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ حاصل کیا ہے، اس کی مالیت 1.938 ارب ریال (517 ملین ڈالر) تک پہنچ گئی، جو 2024 کے مقابلے میں 14.3 فیصد زیادہ اور 2021 کے بعد سے 59.5 فیصد نمایاں اضافہ ہے۔
ایس پی اے نے رپورٹ کیا کہ یہ سنگ میل سعودی کھجوروں کی بڑھتی ہوئی بین الاقوامی طلب اور اس شعبے کی بہتر پیداواری کارکردگی کو اجاگر کرتا ہے۔
یہ قومی معیشت کو متنوع بنانے اور مجموعی گھریلو پیداوار میں زرعی شعبے کے تعاون کو بڑھانے کے لیے وژن 2030 کے مقاصد کی براہ راست سپورٹ کرتا ہے۔
سعودی وزیر ماحولیات، پانی اور زراعت عبدالرحمن الفضلی نے اس کامیابی کو قیادت کی سپورٹ اور موثر پبلک، پرائیویٹ تعاون کو قرار دیا ہے۔
عبدالرحمن الفضلی، جو سعودی  نیشنل سینٹر فار پام اینڈ ڈیٹس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین بھی ہیں، کہا کہ’ کھجوروں کی برآمدات کو با اختیار بنانے کے اقدامات‘ مارکیٹ تک رسائی کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔‘
سعودی عرب، اس وقت 125 سے زیادہ ملکوں کو منفرد اقسام کی کھجرورں برآمد کرتا ہے۔ 2025 میں کھجور کے 37 ملین سے زیادہ درختوں سے پیداورا کا حجم 1.9 ملین ٹن سے زیادہ ہے۔

یاد رہے کھجوروں کی برآمدات میں یہ اضافہ صرف ایک مارکیٹ تک محدود نہیں، کئی ملکوں میں سعودی کھجوروں کی برآمدات کی مالیت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔
اس کے علاوہ سعودی نیشنل سینٹر فار پام اینڈ ڈیٹس کی جانب سے سعودی کھجور کو عالمی خریداروں کے اولین ترجیح بنانے کے لیے نجی سیکٹر کے تعاون سے مختلف انیشیٹوز پر کام کیا جا رہا ہے جس میں زرعی اور صنعتی پریکٹسز میں بہتری کے ذریعے کھجور کے معیار کو بہتر بنانا اور مارکیٹنگ میں سہولتیں شامل ہے۔

 سعودی سینٹر نے سعودی کھجوروں کی عالمی ڈیمانڈ کو بڑھانے کے لیے نجی شعبے کے ساتھ مل کرکام کیا۔ اس کا مقصد سعودی کھجوروں کو گلوبل کنزیومر کے لیے پہلا انتخاب بنانا ہے۔

 

شیئر: