Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کھجوروں کی جاپان میں مقبولیت، برآمدات میں 67 فیصد اضافہ

دنیا بھر کی مارکیٹں میں سعودی کھجوروں کی ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی کھجوروں کی جاپان کو برآمدات کے حجم میں 67 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے ایشیا کی اہم مارکیٹوں میں سعودی کھجوروں کی موجود گی مزید وسیع ہوئی ہے۔
سعودی نیشنل سینٹر فار پام اینڈ ڈیٹس نے اس سے قبل رپورٹ میں کہا تھا کہ 2025 میں سعودی برآمدات کے حجم میں گزشتہ برس کے مقابلے میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق اپنے اعلی معیار، منتوع اقسام اور پراسیس مصنوعات کی وسیع رینج کے باعث دنیا بھر میں سعودی کھجوروں کی ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے۔
 سعودی کھجور کی برآمدات کو بین الاقوامی مارکیٹوں تک پہچانا ایک وسیع تر اقدام کا حصہ ہے۔
اس اقدام کا مقصد سعودی کھجوروں کی برآمدات کو آسان بنانا اور بین الاقوامی مارکیٹوں تک رسائی کو بڑھانا ہے، جس کے تحت 14 سے زیادہ ملکوں کی 15 بڑی ریٹیل چینز میں جگہ بنائی گئی ہے۔
مملکت میں مقامی کھجور کمپنیوں کی سپورٹ کی گئی اور انٹرنیشنل مارکیٹنگ کی رسائی کو وسیع کیا گیا ہے۔
گزشتہ برسوں میں مملکت میں کھجور کے شعبے میں غیرمعمولی ترقی دیکھی گئی ہے، جس کی وجہ برآمدات اور پیداوار میں اضافہ ہے۔

 2025 میں کھجوروں کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ حاصل کیا، اس کی مالیت 1.938 ارب ریال (517 ملین ڈالر) تک پہنچ گئی، جو 2024 کے مقابلے میں 14.3 فیصد زیادہ اور 2021 کے بعد سے 59.5 فیصد نمایاں اضافہ ہے۔
سعودی وزیر ماحولیات، پانی اور زراعت عبدالرحمن الفضلی نے اس کامیابی کو قیادت کی سپورٹ اور موثر پبلک، پرائیویٹ تعاون کو قرار دیا ہے۔
سعودی عرب، اس وقت 125 سے زیادہ ملکوں کو منفرد اقسام کی کھجرورں برآمد کرتا ہے۔ 2025 میں کھجور کے 37 ملین سے زیادہ درختوں سے پیداورا کا حجم 1.9 ملین ٹن سے زیادہ ہے۔

 

شیئر: