Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں کھجور کی پیداوار، مدینہ ریجن تیسرے نمبر پر

مدینہ منورہ ریجن کھجور کی پیداوار کے حوالے سے اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر رہا ہے۔ سالانہ پیداوار تین لاکھ 44 ہزار ٹن تک پہنچ گئی جو مملکت میں تیسرے نمبر پر ہے۔
ایس پی اے کے مطابق مدینہ ریجن کی کھجوریں، مملکت کی مجموعی پیداوار کا تقریباً 18 فیصد حصہ فراہم کرتی ہیں۔
اس ریجن میں آرگینک کھجور کی پیداوار تقریباً چار ہزار 400 ٹن سالانہ ہے جو آرگینک فارمنگ میں بڑھتی ہوئی دلچسپی اور بہترین پائیدار زرعی طریقوں کے موثر استعمال کی عکاسی کرتی ہے۔
کھجوریں، مدینہ ریجن کی اہم معاشی مصنوعات میں شامل ہیں جو کاشتکاروں کو سپورٹ کرنے کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں کو فروع دے رہی ہیں۔
یہ سیکٹر، کھجور سے متعلق انڈسٹری، سپلائی چین اور مارکیٹنگ کو بھی تقویت فراہم کر رہا ہے جو مملکت کی زرعی ترقی اور فوڈ سکیورٹی کے اہداف کے عین مطابق ہے۔

یاد رہے مدینہ منورہ ریجن میں کھجور کے درختوں کی تعداد آٹھ ملین سے زیادہ ہے جبکہ کھجور سے متعلق مصنوعات کی 20 انڈسٹریز موجود ہیں۔ 

 

شیئر: