’الروثانہ‘ مدینہ کی سب سے مقبول اور زیادہ طلب کی جانے والی کھجور
مدینہ منورہ میں کھجور کے سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی کھجور مارکیٹ کی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وادی الصفرا اور مدینہ کے مغربی مضافاتی علاقوں کے فارموں سے ابتدائی پیداوار مارکیٹ میں پہنچنا شروع ہو گئی ہے جبکہ آنے والے دنوں میں مقدار میں مزید اضافے کی توقع کی جا رہی ہے۔
مرکزی کھجور مارکیٹ میں مختلف اقسام کی کھجور فروخت کے لیے پیش کی جا رہی ہیں۔ خریدار خاص طور پر مشہور الروثانہ کے مکمل پکنے اور اس کی بڑے پیمانے پر دستیابی کے منتظر ہیں جس کو اتارنے کا آغاز جون کے اختتام تک متوقع ہے۔
الروثانہ مدینہ کی سب سے مقبول اور زیادہ طلب کی جانے والی کھجور شمار ہوتی ہے۔ یہ درمیانے سائز، نرم ساخت اور مٹھاس کی وجہ سے مقبول ہے۔ ہر سال اس کی فروخت کا سیزن اگست کے اختتام تک جاری رہتا ہے۔
کاشتکار اس وقت الروثانہ کھجور کے مکمل تیار ہونے پر نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ بہتر معیار اور مناسب سپلائی یقینی بنائی جا سکے۔