Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

وفاقی حکومت نے آئندہ ہفتے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
جمعے کو وزارتِ توانائی کی پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 11 جولائی سے ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق موٹر اسپرٹ (پیٹرول) کی قیمت میں 13 روپے 18 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت دو سو 97 روپے 53 پیسے سے بڑھ کر تین سو 10 روپے 71 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت تین سو نو روپے 50 پیسے سے بڑھ کر تین سو 23 روپے 30 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
وزارتِ توانائی کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 11 جولائی سے ہوگا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

شیئر: