Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آج پیٹرول کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا اعلان کریں گے: وزیراعظم

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے سے متعلق کوشش کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’اللہ کے بے پناہ فضل و کرم سے پاکستان کو کامیابی ملی ہے اور اس میں سب سے زیادہ کردار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ہے۔‘
وزیراعظم شہباز شریف نے جمعے کو قومی اسمبلی میں خطانب کرتے ہوئے کہا کہ ’فیلڈ مارشل نے امن کو ممکن بنانے کے لیے ان تین ماہ میں شبانہ روز کام کیا اور میں اس کا عینی شاہد ہوں۔‘
انہوں نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی کے کردار کی بھی تعریف کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ’ان امن مذاکرات میں ہمارے بردار ملک سعودی عرب، ترکیے، قطر، دیگر خلیجی ممالک اور چین نے بھرپور تعاون کیا۔ ہم ان تمام ممالک کے شکرگزار ہیں۔‘
شہباز شریف نے بتایا کہ ’کل شام کو مجھے ایران کے صدر اور میرے بھائی مسعود پزیشکیان کی فون کال موصول ہوئی اور انہوں نے کہا کہ میں پاکستان اور اس کے عوام کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ پاکستان نے اس مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا۔ میں نے ان کو پاکستان آنے کی دعوت دی۔‘
وزیراعظم نے کہا کہ ’جنگ بندی کے بعد اب تیل کی قیمتیں نیچے آ رہی ہیں۔ آج ہم پیٹرول کی قیمت میں خاطر خواہ کمی کا اعلان کریں گے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’آج آپس میں اختلافات کا دن نہیں ہے۔ آج اس ایوان سے ایک متقفہ قرارداد منظور ہونی چاہیے تاکہ اتحاد اور یکجہتی کا پیغام جائے۔‘

 

شیئر: