Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

حکومتِ پاکستان نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ ہفتے کے لیے معمولی کمی کا اعلان کیا ہے۔
جمعے اور سنیچر کی درمیانی شب وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیژل دونوں کی قیمتوں میں 1.97 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق سنیچر 4 جولائی 2026ء رات 12 بجے سے ہو چکا ہے۔
حکومتی پریس ریلیز کے مطابق پیٹرول کی قیمت 299.50 روپے سے کم کر کے 297.53 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 311.47 روپے سے کم ہو کر 309.50 روپے فی لیٹر پر آ گئی ہے۔
وزارتِ توانائی کے مطابق قیمتوں میں یہ ردوبدل گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں کیا گیا ہے اور یہ نظرثانی شدہ قیمتیں آئندہ ایک ہفتے کے لیے نافذ العمل رہیں گی۔

 

شیئر: