Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں پیٹرول سستا کر دیا گیا، ڈیزل کی نئی قیمت کیا ہوگی؟

ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 380 روپے 78 پیسے پر آئندہ ایک ہفتے کے لیے برقرار رہے گی (فائل فوٹو: روئٹرز)
پاکستان میں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر چار روپے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
جمعے کو پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کیا گیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق ’پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 377 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ 381 روپے 78 پیسے کے حساب سے فروخت ہو رہا تھا۔‘
’پیٹرول کی نئی قیمت کا اطلاق جمعے اور سنیچر کی درمیانی رات 12 بجے سے ہو گا اور نئی قیمت آئندہ سات روز کے لیے برقرار رہے گی۔‘
نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ ’ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 380 روپے 78 پیسے پر آئندہ ایک ہفتے کے لیے برقرار رہے گی۔‘
گذشتہ ہفتے حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 6، 6 روپے کمی کی تھی اور وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’جیسے ہی گنجائش پیدا ہو گی عوام کو مزید ریلیف دیا جائے گا۔‘

شیئر: