پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان، پیٹرول 4 روپے فی لیٹر سستا
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔
وزارت توانائی کے اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 373 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 378 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔
