Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایجنسی نے بین الاقوامی امدادی سرگرمیاں تیز کر دیں

غزہ کے علاقے خان یونس میں سیکڑوں فوڈ باسکٹس تقسیم کی گئی ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے شاہ سلمان مرکز کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر جاری امدادی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔
 امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز نے غزہ میں اپنے فوڈ سکیورٹی پروجیکٹ کے ایک حصے کے طور پر خان یونس میں سیکڑوں فوڈ باسکٹس تقسیم کی ہیں، جن سے کمزور طبقات کے ہزاروں افراد نے فائدہ اٹھایا۔
ایس پی اے کےمطابق سعودی ایجنسی نے غزہ میں قائم سینٹرل کچن کے ذریعے وسطی اور جنوبی غزہ کے خاندانوں کو 24 ہزار 500 گرم کھانے کے پیکٹ بھی فراہم کیے۔
یہ اقدامات فلسطینی عوام کی مدد کے لیے سعودی عرب کی انسانی مہم کا حصہ ہیں، جس سے متاثرہ خاندانوں کی بنیادی ضروریات پوری ہوتی ہیں۔
شاہ سلمان مرکز نے شام میں کمزور طبقات کی مدد کے لیے کھجور کے 750 کارٹن تقسیم کیے ہیں۔ چاڈ میں ایک ہزار 500 پرسنل کیئر کٹس فراہم کی گئیں۔
یمن کے الحدیدہ گورنریٹ میں پانی کی فراہمی اور صفائی کے منصوبے پر عمل درآمد جاری ہے۔

نائیجریا میں 499 فوڈ باسکٹس تقسیم کی گئیں، جس سے دو ہزار 994 بے گھر افراد مستفید ہوئے۔
سوڈان میں سعودی امدادی ایجنسی نے وائٹ نیل ریاست میں بے گھر خاندانوں میں ایک ہزار فوڈ باسکٹس تقسیم کیں، جس سے 5 ہزار 499 افراد نے فائدہ اٹھایا۔

 

شیئر: