Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پائیدار شہری ترقی: الجبیل انڈسٹریل سٹی میں ہر طرف سبزہ ہی سبزہ

الجبیل انڈسٹریل سٹی، ماحولیاتی پائیداری اور سرسبز میدانوں کے حوالے سے مثالی شہر کا درجہ اختیار کر گیا ہے جہاں درخت لگانا محض خوبصورتی میں اضافے کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ پائیدار شہری ترقی اور معیارِ زندگی بہتر بنانے کا حصہ ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رائل کمیشن برائے الجبیل کے محکمہ آبپاشی و شجر کاری کے سینیئر انجینیئر علی الشمری نے کہا کہ ’رائل کمیشن سائنسی بنیادوں پر شجرکاری اور سبزہ زار میں اضافے کے متعدد منصوبوں پر عمل پیرا ہے تاکہ شہر میں پائیدار ماحول کو فروغ دیا جائے۔
یہ اقدامات سعودی گرین انیشیٹیو کے اہداف سے بھی ہم آہنگ ہیں جبکہ الجبیل انڈسٹریل کو ’عرب شہروں کی شجرکاری ایوارڈ‘ ملنا اس کامیاب ماڈل کا اعتراف بھی ہے۔
علی الشمری نے مزید کہا کہ ’شہری علاقوں میں موجود سبزہ درجہ حرارت کو کم کرنے، فضا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرنے، ہوا کا معیار بہتر بنانے اور گردوغبار میں کمی کے ساتھ ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ’الجبیل انڈسٹریل سٹی میں سبزے کی کثرت کے باعث درجہ حرارت ان علاقوں کے مقابلے میں اوسطاً پانچ ڈگری سینٹی گریڈ تک کم رہتا ہے جہاں نباتاتی رقبہ محدود ہے۔

ان کے مطابق شہر میں فی فرد شجرکاری کا اوسط رقبہ 88.30 مربع میٹر تک پہنچ چکا ہے جبکہ عوامی مقامات کا فی کس رقبہ (جو معیارِ زندگی بہتر بنانے میں معاون ہے) 76.08 مربع میٹر ریکارڈ کیا گیا ہے۔
رائل کمیشن نے مقامی ماحول سے ہم آہنگ 100 سے زیادہ اقسام کے پودوں کو شجرکاری کے مختلف منصوبوں کا حصہ بنایا ہے، جس سے شہری علاقے مزید دلکش اور ماحول زیادہ خوشگوار ہو گیا۔

شیئر: