ریڈ سی فلم فاؤنڈیشن نے ریڈ سی 48 آور فلم چیلنج کے چھٹے ایڈیشن میں شرکت کے لیے منتخب ہونے والی 15 ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق اس سال مملکت بھر سے ابھرتے ہوئے فلم سازوں کی جانب سے ریکارڈ 127 درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔
الائنس فرانسس اور جدہ میں فرانس کے قونصلیٹ جنرل کے اشتراک سے پیش کیا جانے والا یہ سالانہ چیلنج 18 سے 25 سال کی عمر کے سعودی شہریوں اور مملکت کے رہائشیوں کو ایک سخت اور باہمی تعاون کے ماحول میں فلم سازی کے مکمل عمل یعنی خیال، سوچنے اور سکرپٹ لکھنے سے لے کر شوٹنگ، ایڈیٹنگ اور فائنل فلم تیار کرنے تک کا تجربہ حاصل کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
-
ریڈ سی فلم کے تعاون سے بننے والی فلمیں کانز 2026 میں شاملNode ID: 902864
-
ریڈ سی فنڈ کی فلم سازوں اور تخلیقی منصوبوں کے لیے معاونتNode ID: 905938
منتخب ٹیمیں اپنے سفر کا آغاز تین ماہر فلم سازوں اور تخلیقی شعبے کے ماہرین کی زیر نگرانی تربیتی ورکشاپس سے کریں گی جن میں پروڈکشن ڈیزائن، فلم سازی اور سکرپٹ رائٹنگ جیسے موضوعات سکھائے جائیں گے۔
ورکشاپس کے بعد ٹیموں کے پاس دیے گئے موضوعات پر ایک مختصر فلم لکھنے، شوٹ کرنے اور ایڈٹ کرنے کے لیے صرف 48 گھنٹے ہوں گے۔ اس کے علاوہ ہر فلم میں ایک حیران کر دینے والا سِین اور ’پروپ ایلیمنٹ‘ کو شامل کرنا لازمی ہوگا جس کا انکشاف شوٹنگ شروع ہونے سے کچھ دیر پہلے کیا جائے گا۔
مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے والی دو ٹیموں کو ٹرافیاں دی جائیں گی۔ دونوں جیتنے والی ٹیموں کے لیڈرز کو سال 2027 میں فرانس میں بین الاقوامی ریزیڈنسی کا موقع دیا جائے گا اور ان دونوں فلموں کو ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے اگلے ایڈیشن میں دکھایا جائے گا۔
Meet the mentors of the 48HrFilmChallenge.
Bringing together a diverse group of filmmakers and industry experts, our mentors will guide participants as they transform ideas into films in just 48 hours.
Get to know the creatives behind this year's challenge and get ready for an… pic.twitter.com/4AVzNeW0hT— RedSeaFilm (@RedSeaFilm) July 16, 2026










